BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 January, 2005, 15:40 GMT 20:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈمان نکوبار: چار کروڑ ڈالر
وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ مزید امداد نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد مہیا کی جائے گی
وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ مزید امداد نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد مہیا کی جائے گی
بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے سونامی سے انڈمان اور نکوبار کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے چار کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کو متاثرہ جزائر کا دورہ کرنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سائنسدانوں کی ایک کمیٹی بھی بنائی جا رہی ہے جو خطے میں رونما ہونے والے سمندری اور جغرافیائی تغیرات کا جائز لے کر سفارشات مرتب کر ئے گی جن کی روشنی میں جزائر کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

من موہن سنگھ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے سرِ دست غیر ملکی امدادی اداروں کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ان کی ضرورت پڑی تو ان کو دعوت دی جائے گی۔

من موہن سنگھ نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چار کروڑ ڈالر کی امدادی رقم ہنگامی بنیادوں پر جزائر کی انتظامیہ کو فراہم کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جزائر میں ہونے والے نقصان کا صحیح تخمینہ لگانے کے بعد مزید امدادی رقم فراہم کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ جزائر میں سکولوں کے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو متبادل زمین فراہم کی جارہی ہیں۔

بیرونی امداد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے متاثرہ افراد کی امداد ی ضروریات پہلے مرحلے میں اپنے وسائل سے پوری کر لی ہیں۔ تاہم انہوں نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے امدا قبول کرنے کی امکان کو رد نہیں کیا۔


بحرہند کاطوفان، ایک لاکھ سے زیادہ ہلاک
سونامی سے اب تک
تباہی کے بعد کی صورتحال، تصاویر میں
سونامی کی روداد
سونامی: زلزلے سے تباہی تک
سونامی متاثرینمافیا کی زد میں
سونامی کے بعد بچوں کو لاحق خطرات
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد