BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 May, 2004, 02:20 GMT 07:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ زیادتیاں ایک نظام کا حصہ ہیں‘
News image
بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ بغداد کی جیل ابو غریب میں قیدیوں سے بدسلوکی کوئی تنہا واقع نہیں بلکہ قیدیوں کے ساتھ زیادتیاں منظم طور پر کی جاتی ہے اور یہ ایک نظام کا حصہ ہیں۔

ابو غریب کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم نے کہا کہ یہ کوئی فرد واحد کا عمل یا تنہا واقع نہیں بلکہ ایذا رسانی کے نظام کا حصہ ہے۔

جینیوا میں تنظیم کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ امریکی حکام کو اس طرح کے واقعات کے بارے میں ایک سال سے خبردار کر رہے تھے۔

News image

بین الاقومی ریڈ کراس عام طور پر قیدیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور دیگر حساس معملات پر پریس کانفرنس نہیں کرتی۔

اس پریس کانفرنس میں ترجمان آئی سی آر سی نے ایک خفیہ رپورٹ کے بارے میں جوابات دیے جس کے کچھ حصہ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ میں شائع کئے گئے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا کہ عراقی قیدیوں کو برہنہ حالت میں اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں مذید کہا گیا کہ قیدیوں کے سر پر لیڈیز انڈرویر چڑھا دیے جاتے ہیں۔

اس میں ایسے واقعات کا ذکر بھی کیا گیا جس میں جیلوں میں واچ ٹاورز پر تعینات فوجی قیدیوں کو گولیاں کا نشانہ بناتے ہیں۔

News image

ترجمان نے کہا کہ آئی سی آر سی کےمندوبین نے برطانوی فوج کی نگرانی میں عراق میں قائم جیلوں میں بھی قیدیوں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ تنظیم ابھی بدسلوکی کے واقعات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کر رہی جو اس سے زیادہ سنگین ہیں۔

برطانیہ میں ایک روزنامے ڈیلی مرر نے عراقی قیدیوں کے ساتھ برطانوی فوجیوں کی بدسلوکی کی تصاویر شائع کی تھیں۔

ڈیلی مرر نے کہا کہ ایک چوتھے فوجی نے عراقی قیدیوں سے بدسلوکی کے الزامات کی تصدیق کی ہے۔

اسی دوران انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی امریکی صدر کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ان واقعات کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خط میں ان واقعات میں ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

تنظیم نے کہا کہ اس نے ایک سال قبل واشنگٹن کو ایک رپورٹ بھیجی تھی جس میں عراقی قیدیوں پر تشدد کے واقعات کا ذکر کیا گیا تھا۔

ایمنسٹی نے کہا لیکن واشنگٹن نے اس رپورٹ کا کوئی جواب نہیں دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد