’چھپانے کی کوشش نہیں کی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل رچرڈ مائر نے اس بات کی تردید کی ہے کہ عراقی قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کو چھپانے کی کوشش کی گی تھی۔ امریکی سینٹ کی کمیٹی کے سامنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال جنوری میں بغداد میں موجود امریکی فوجی حکام نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ عراقی جیلوں میں قیدیوں سے بدسلوکی کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر یہ زور کیوں دیا تھا کہ وہ یہ تصاویر شائع نہ کریں تو انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کو دبانا نہیں چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ان تصاویر کے منظر عام پر آنے سے عراق میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے سے انہوں نے صدر بش ، نائب صدر ڈک چینی اور سیکریٹری دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||