BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 May, 2004, 22:35 GMT 03:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’معافی نہ مانگنے پر اعتراض‘
News image
امریکی سرپرستی میں قائم الحرا ٹیلی ویژن چینل پر صدر بش کی تقریر پر عرب دنیا میں سخت تنقید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ انھیں امریکی فوجیوں کے مظالم پر عرب دنیا سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔

قاہرہ سے بی بی سی کے نمائندے نے کہا ہے کہ لوگ نےاس بات پر بھی اعتراض کیا ہے کہ صدر بش کو امریکی فوج کے بہیمانہ مظالم پر جس حد تک ناراض یا غصے میں نظر آنا چاہیے تھا وہ اس حد تک ناراض نظر نہیں آ رہے تھے۔

مصر میں بھی سرکاری ذرائع ابلاغ نے جنگ سے پہلے عراقیوں کی آزادی کے بارے میں امریکہ کی طرف سے کئے گئے دعوؤں اور عراق میں امریکی فوج کے مظالم میں تضاد کو تنقید اور تمسخر کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی جنرل جیفری ملر نے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ چند فوجیوں نے ابو غریب کی جیل میں بلا اجازت اور غیر قانونی طور پر یہ اقدامات کئے تھے۔

جنرل جیفری کے معافی مانگنے سے قبل سینکڑوں عراقیوں نے ابو غریب کی جیل کے باہر مظاہرہ کیا۔

جیل کے حکام کچھ اخبارنویسوں کو جیل کے اندر بھی لے گئے اور انھیں تفتیش کے طریقۂ کار میں کی جانے والی تیدیلوں سے بھی آگاہ کیا۔ اخبارنویسوں کو دیکھ کر بہت سے قیدیوں نے سلاخوں کے پیچھے سے چلانا شروع کر دیا۔ یہ قیدی جیل سے آزادی اور بہتر سہولیات اور حقوق کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد