اسلام آباد ہائی کورٹ، چیف جسٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ میں تعینات جج جسٹس محمد بلال خان کو اسلام آباد ہائی کا نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے۔ سنیچر کو وزارت قانون کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس بلال خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔ سینیارٹی کے حساب سے جسٹس ایم بلال لاہور ہائی کورٹ میں نویں نمبر پر ہیں اور وہ چار دسمبر سن 2011 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس سردار محمد اسلم کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کر دیا گیا ہے۔ سردار محمد اسلم آٹھ مارچ کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے۔ اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سمیت پانچ جج صاحبان تعینات ہیں جبکہ اس میں نو ججوں کی تعداد مقرر کی گئی ہے۔ سردار محمد اسلم اسلام آباد ہائی کورٹ کے پہلے جج تھے اور انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی بیٹی فرح حمید ڈوگر کو امتحانی پرچوں میں اضافی نمبر دینے کی درخواستوں کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے یہ درخواستیں یہ کہہ کر مسترد کر دی تھیں کہ یہ میرٹ پر نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں سپریم کورٹ:تین ججوں کا حلف05 September, 2008 | پاکستان مزید چار ججوں نےحلف اٹھا لیا20 September, 2008 | پاکستان سپریم کورٹ، مزید ججوں کی تعیناتی19 September, 2008 | پاکستان ’سپریم کورٹ کو قربان نہیں کیا جا سکتا‘21 January, 2009 | پاکستان لاہور ہائی کورٹ، سولہ نئے جج مقرر28 February, 2009 | پاکستان آج بھی غیر سیاسی ہوں: چودھری07 February, 2009 | پاکستان اسلام آباد، دفعہ 144اٹھانے کی اپیل12 February, 2009 | پاکستان لانگ مارچ کے لیے ضابطۂ اخلاق21 February, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||