BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 February, 2009, 16:15 GMT 21:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لانگ مارچ کے لیے ضابطۂ اخلاق

 علی احمد کرد
علی احمد کرد سنیچر کو قاضی حسین احمد سے ملے
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کرد نے اعلان کیا ہے کہ معزول ججوں کی بحالی کے لیے ہونے والے لانگ مارچ اور دھرنے کے لیے ایک ضابطہ اخلاق ترتیب دے دیا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے سنیچر کو جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتائی۔ علی احمد کرد نے بتایا کہ وکلا تحریک پرامن ہے، اس لیے ہر وہ شخص جو لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت کرے گا اسے مرتب کردہ ضابطۂ اخلاق پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے وکیلوں کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وکلا رہنماؤں نے علی احمد کرد کی قیادت میں لانگ مارچ اور دھرنے کے حمایت کے لیے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وکلا رہنماؤں میں حامد خان، منیر اے ملک، طارق محمود، حافظ عبدالرحمن انصاری، شوکت عمر پیرزادہ، انور کمال، رانا اسد اور آصف علی ملک شامل تھے۔

جماعت اسلامی کے لاہور میں ہیڈکواٹر منصورہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد قاضی حسین احمد نے وکلا رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وکیلوں کے لانگ مارچ اور دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا۔

ایک سوال پر قاضی حسین احمد نے بتایا کہ وہ خود دھرنے میں شرکت کریں گے اور جماعت اسلامی کی دھرنے میں شمولیت مہمانوں جیسی نہیں ہوگی۔ ایک دیگر سوال پر انہوں نے دھرنے کے دوران ہر شخص اپنی انسانی ضرورت کو خود پورا کرے گا کیونکہ بقول ان کے ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔

سپریم کورٹ بار کے صدر علی احمد کرد نے پریس کانفرنس میں حکومت سے کہا کہ بارہ مارچ کو وکیلوں کے لانگ مارچ سے پہلے کی تمام معزول ججوں کو بحال کر دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکلا تحریک کی منزل اب بہت نزدیک ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے بھی وکیلوں کے لانگ مارچ اور دھرنے میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

اسی بارے میں
پی پی پی،مسلم لیگ رشتہ نرم
28 January, 2009 | پاکستان
’لانگ مارچ سے خوفزدہ نہیں‘
01 February, 2009 | پاکستان
آج بھی غیر سیاسی ہوں: چودھری
07 February, 2009 | پاکستان
144: لانگ مارچ روکنے کی کوشش
08 February, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد