BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 January, 2009, 10:48 GMT 15:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دوبارہ تعیناتی کا قانون نہیں ہے‘

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین
ججوں کی معزولی کا بھی کوئی قانون آئین میں موجود نہیں ہے:جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین
سپریم کورٹ کے سابق جج اور وکلاء تحریک کے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ ججوں کی دوبارہ تعیناتی اور اُن کو پرانی تاریخوں سے سنیارٹی دینے کا کوئی قانون آئین میں موجود نہیں ہے۔

سنیچر کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ججوں کی معزولی کا بھی کوئی قانون آئین میں موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اُن ججوں کو بحال نہیں کر رہی جنہوں نے سابق ملڑی ڈکٹیٹر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی تھی۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا کہ گزشتہ سال وکلاء کا لانگ مارچ ایک کامیاب شو تھا لیکن اس کے مقاصد حاصل نہیں کیے جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ جمہوری نظام وکلاء تحریک کی ہی بدولت ہے اور وکلاء برادری جمہوری نظام کے خلاف نہیں ہے۔

اُنہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ لانگ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدور فیلڈ مارشل ایوب خان، جنرل یحیٰی اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف عوامی دباؤ کی وجہ سے ہی اپنے عہدوں سے مستعفی ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک کی وجہ سے ہی سیاسی قیادت وطن واپس آئی اور اسی تحریک کی ہی بدولت سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اپنی وردی اُتارنی پڑی۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ وکلاء کے جائز مسائل حل کرے اور افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر معزول ججوں کو بحال کرے جس کا وعدہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان مسلم لیگ نون کے ساتھ کیا تھا۔

اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اس سال لانگ مارچ فیصلہ کن ہوگا اور وکلاء کی یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد