BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 September, 2008, 07:05 GMT 12:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مزید چار ججوں نےحلف اٹھا لیا

ججوں کی بحالی کے لیے وکلاء نے لمبی جدوجہد کی ہے

سابق صدر پرویز مشرف کے عبوری آئینی حکمناے یا پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں معزول کیئے جانے والے ججوں میں سے مزید چار نے ہفتے کو اپنے عہدے کا نیا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف اٹھانے والوں میں سپریم کورٹ کے دو معزول ججز جسٹس سردار رضا خان اور جسٹس ناصر الملک جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے دو ججز جسٹس صبیح الدین احمد اور جسٹس سرمد جلال عثمانی شامل ہیں۔

ان چاروں ججوں نے سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے سن دو ہزار سات میں جاری ہونے والے عبوری آئینی حکمناے (پی سی او) کے تحت سیرپم کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف اٹھانے والے جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے حلف لیا۔

ججوں کی بحالی
 سپریم کورٹ میں ہماری دوبارہ تعیناتی وکلاء کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔میری رائے میں دوسرے معزول جوں کو بھی حلف اُٹھانا چاہیے۔
جسٹس سردار رضا خان

حلف لینے سے پہلےصدارتی آرڈر بھی پڑھ کر سُُنایا گیا جس میں کہا گیاہے کہ صدر نے آئین کے ارٹیکل 177 کے تحت صدر نے ان ججوں کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کیا ہے اور سپریم کورٹ کے ان معزول ججوں کی سنیارٹی متاثر نہیں ہوگی اور اُن کو وہی سنیارٹی ملے گی جو تین نومبر سنہ 2007 سے پہلے کی تھی جس وقت اُنہیں معزول کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے ان ججوں کے حلف اُٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے صرف چھ معزول جج باقی رہ گئے ہیں۔

اُن میں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس خلیل الرحمن رمدے، جسٹس چوہدری اعجاز، جسٹس فلک شیر اور جسٹس راجہ فیاض شامل ہیں۔ جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے دو جج باقی ہیں جنہوں نے تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی کے بعد حلف نہیں اُٹھایا تھا ان میں مقبول باقر اور مشیر عالم شامل ہیں۔

حلف بردرای کی تقریب کے بعد بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے حلف اُٹھانے والے جج جسٹس سردار رضا خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اُن کی دوبارہ تعیناتی وکلاء کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اُن کی رائے میں دوسرے معزول جوں کو بھی حلف اُٹھانا چاہیے۔ سردار رضا خان نے کہا کہ تاہم یہ اُن معزول ججوں پر منحصر ہے کہ وہ حلف اُٹھاتے ہیں یا نہیں۔

سپریم کورٹ کے ان ججوں کے حلف اُٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے صرف چھ معزول جج باقی رہ گئے ہیں۔

تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شخصیات پر نہیں بلکہ اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوے فیصد معزول جج صاحبان واپس آچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ جو جج واپس آنا چاہیں اُن کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ امتیاز سلوک نہیں کیا جائے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ ملک میں ایک وقت میں صرف ایک ہی چیف جسٹس ہوسکتا ہے اور اس وقت عبدالحمید ڈوگر پاکستان کے چیف جسٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ رابطہ نہیں کیا۔ وزیر قانون نے کہا کہ وہ مثبت رویہ اپنائیں اور اب ملک میں کوئی بھی پی سی او جج نہیں ہے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں شام کی عدالتیں بھی قائم کی جا رہی ہیں جہاں پر چھوٹے اور قابل ضمانت مقدمات کی سماعت ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد ملک کی پانچوں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور صوبائی وزراء قانون کا ایک اجلاس بُلایا گیاہے جس میں اس ضمن میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اس ماہ عمرے کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں اور اُن کی عدم موجودگی میں سپریم کورٹ کے سنیئر جج سردار رضا خان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے۔موجودہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر آئندہ سال ریٹائر ہو رہے ہیں۔

اسی بارے میں
انکاری ججوں کی اکثریت واپس
18 September, 2008 | پاکستان
سندھ: تین معزول جج پھر تعینات
16 September, 2008 | پاکستان
چھ ججوں کی ملازمت میں توسیع
15 September, 2008 | پاکستان
سپریم کورٹ:تین ججوں کا حلف
05 September, 2008 | پاکستان
پشاور: معزول چیف جسٹس کا حلف
05 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد