BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 September, 2008, 08:28 GMT 13:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور: معزول چیف جسٹس کا حلف

جسٹس طارق پرویز
پشاور ہائی کورٹ بار کے سربراہ نے ججوں کے دوبارہ حلف لینے کے فیصلےکا خیرمقدم کیا تھا تاہم انہوں نے اس طریقے سے بحالی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا
پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کرنے والے پشاور ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس طارق پرویزنے اپنے عہدے کا دوبارہ حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنرہاؤس پشاور میں جمعہ کی دوپہر منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے پشاور کے معزول چیف جسٹس طارق پرویز سے دوبارہ حلف لیا۔اس موقع پر ہائی کورٹ کے دو معزول ججز جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس شاہ جہاں خان بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس شاہ جہاں خان بھی بہت جلد اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیں گے جبکہ معزول جج اعجاز افضل کی جانب سے دوبارہ حلف لینے سے انکار کے بعد انہیں قائل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

دلچسپ مبارکبادیں
 حلف برداری کی تقریب کے اختتام کے بعد دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی جب پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وہی قائدین چیف جسٹس طارق پرویز سے بغلگیر ہوکر دوبارہ حلف لینے پر مبارکبادیں دیتے رہے جو عام انتخابات سے قبل احتجاجی جلوس کی صورت میں ان کی رہائش جاکر انہیں پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے پر مبارکباد اور داد دیتے تھے
تین نومبر کو ایمر جنسی کے نفاذ کے بعد جسٹس طارق پرویز کی جانب سے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کرنے کے بعد جسٹس رضا محمد خان کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا تاہم ان کی ریٹائر منٹ کے بعد جسٹس جہانزیب رحیم قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کام کرتے رہے۔

حلف برداری کی اس مختصر تقریب میں صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، صوبائی وزراء رحیم داد خان،بشیر احمد بلور اور بیرسٹر ارشد عبداللہ کے علاوہ ججوں کی بحالی کی تحریک میں فعال درجن بھر سے زیادہ وکلاء نے بھی شرکت کی۔

حلف برداری کی تقریب کے اختتام کے بعد دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی جب پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وہی قائدین چیف جسٹس طارق پرویز سے بغلگیر ہوکر دوبارہ حلف لینے پر مبارکبادیں دیتے رہے جو عام انتخابات سے قبل احتجاجی جلوس کی صورت میں ان کی رہائش جاکر انہیں پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے پر مبارکباد اور داد دیتے تھے۔

پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف آفریدی نے معزول چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے دوبارہ حلف لینے کے فیصلےکا خیرمقدم کیا تاہم انہوں نے اس طریقے سے ججوں کی بحالی کے حوالے سے حکومت کو شدید تنقید کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وکلاء کا موقف واضح ہے کہ تین نومبر کا اقدام غیر آئینی تھا اور جن ججوں کو معطل کیا گیا تھا انہیں دوبارہ حلف لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ انہیں وزیراعظم حکمنامے کے ذریعے بحال کر سکتے ہیں۔ لطیف آفریدی کا کہنا تھا کہ معزول ججوں نے قربانیاں دی ہیں اور وکلاء ان کی عدالتوں کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

آدھے جج باقی ہیں
برطرف ججوں میں سے نصف کی بحالی ابھی باقی
ججوں کا حلف
سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی حلف برداری
پاکستانی وکلاء (فائل فوٹو)ججوں کی بحالی
فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا: فاروق نائیک
افتخار’زرداری کے فرشتے‘
ججوں کی بحالی، تین روز میں ممکنہ ’سرپرائز‘
جسٹس خواجہ شریف تنخواہ مل گئی
لاہور ہائیکورٹ کےمعزول ججوں کو تنخواہ مل گئی
معزول چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ صبیح الدین تنخواہ مل گئی
سندھ ہائیکورٹ کے معزول ججوں کو تنخواہ مل گئی
افتخار محمد چوہدری معزول جج
چھ ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد