لاہور: معزول ججوں کو تنخواہ مل گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ کے دس معزول ججوں کو بھی ان کی گزشتہ سات ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔ تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے ججوں کی معزولی کے ساتھ ان کی تنخواہیں بھی روک دی گئی تھیں اور اب وزیراعظم کے خصوصی فنڈز سے معزول ججوں کو تنخواہیں ادا کی گئی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین معزول جج جسٹس خواجہ محمد شریف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ معزول ججوں کو ان کی سات ماہ کی تنخواہ مل گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں موصول ہونے والے تنخواہ کے چیک پر ان کے ناموں کےساتھ جسٹس لکھا ہواہے اور ان کے بقول چیک پر کہیں بھی سابق یا غیر فعال جج نہیں لکھا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جن معزول ججوں کو تنخواہ ادا کی گئی ہے ان میں جسٹس خواجہ محمد شریف، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سائر علی، جسٹس اعجاز احمد چودھری، جسٹس ایم اے شاہد صدیقی، جسٹس محمد جہانگیر ارشد، جسٹس شیخ عظمت سعید ،جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اقبال حمید الرحمن شامل ہیں یاد رہے کہ جون کے آغاز میں سندھ ہائی کورٹ کے معزول ججوں کو بھی ان کی گزشتہ چھ ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئی تھیں۔ | اسی بارے میں سندھ: معزول ججوں کو تنخواہ مل گئی03 June, 2008 | پاکستان معزول جج تنخواہوں کے منتظر 27 May, 2008 | پاکستان ’عدالتیں آمروں کا کہنا مانتی رہیں‘25 May, 2008 | پاکستان ’معزول ججوں کو پروٹوکول دیں گے‘20 May, 2008 | پاکستان ایوان صدر سے تصادم کے راستے پر؟23 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||