BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 June, 2008, 09:46 GMT 14:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ: معزول ججوں کو تنخواہ مل گئی

معزول چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ صبیح الدین
معزول چیف جسٹس صبیح الدین نے تنخواہ وصول ہونے کی تصدیق کی ہے
سندھ ہائی کورٹ کے معزول ججوں کو ان کی گزشتہ چھ ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تین نومبر کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور جج صاحبان کی معزولی کے ساتھ ان کی تنخواہیں بھی روک دی گئی تھیں۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر وفاقی وزرات قانون نے جج صاحبان کو تنخواہ ادا کی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے تصدیق کی ہے کہ معزول ججوں کو چھ ماہ کی تنخواہ ادا کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جج صاحبان کی تنخواہ ایک جتنی ہی ہوتی ہے صرف چیف جسٹس کی تنخواہ میں کچھ ہزار روپے کا فرق ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں سندھ ہائی کورٹ کے جج صاحبان سے حکومت نے رابطہ کر کے واپس ملازمتوں پر آنے کی پیشکش کی تھی، جس کو ججوں نے رد کر دیا تھا۔

جسٹس صبیح الدین احمد نے گزشتہ دنوں کراچی بار سے خطاب کے دوران حکومتی رابطے کی تصدیق کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بحالی کے لیے ان سے رابطہ ہوا تھا اور کہا گیا کہ ہائی کورٹ کو بحال کیا جا سکتا ہے مگر سپریم کورٹ میں ججز بڑھانے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے جس کے لیے وقت درکار ہوگا۔

جسٹس صبیح کے مطابق ’ہم نے کہا ٹھیک ہے اگر ہائی کورٹس بحال ہو سکتی ہیں تو انہیں تسلیم کرنے میں کوئی انکار نہیں ہے۔ مگر جب یہ کہا گیا کہ آپ کو نئے سرے سے مقرر کیا جائے گا تو پھر ہمارے لیے یہ چیز قابل قبول نہیں تھی کیونکہ اس کا مقصد اس اقدام کو تسلیم کرنا تھا جو غیر آئینی تھا‘

سندھ ہائی کورٹ کے معزول جج صاحبان میں چیف جسٹس صبیح الدین کے علاوہ جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس مشیر عالم، جسٹس خلجی عارف، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس گلزار احمد، جسٹس مقبول باقر، جسٹس اطہر سید، جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس ظفر احمد شیروانی، جسٹس سلمان انصاری، جسٹس عبدالرشید کلوڑ اور جسٹس ارشد سراج میمن شامل ہیں، جبکہ جسٹس رحمت حسین جعفری نے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد