لاہور ہائی کورٹ، سولہ نئے جج مقرر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائی کورٹ میں سولہ نئے ایڈیشنل جج مقرر کیے ہیں۔ نئے ججوں میں ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی، ایک خاتون اور ایک غیر مسلم شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ججوں میں پرویز عنایت ملک، راجہ شفقت عباسی، انوارالحق پنوں، حبیب اللہ شاکر، ذوالفقار علی بخاری، نذیر احمد غازی، اختر خان، عرفان قادر، امتیاز رشید صدیقی، نعیم مسعود، ارشد محمود،عرفان قادر، پرویز چاولہ، جمیلہ جہاں نور، احتشام قادر اور جمشید رحمت اللہ شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں نئے ججوں کی تقرری کے بعد ججوں کی کل تعداد باون ہوگئی ہے جبکہ ججوں کی آٹھ آسامیاں ابھی خالی ہیں۔ نئے ایڈیشنل ججوں میں بیشتر کا تعلق حکمران پیپلز پارٹی سے ہے اور ان میں کئی وکلا تنظیموں کے موجودہ اور سابق عہدیدار ہیں۔ نئے ججوں میں راجہ شفقت عباسی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی رہے ہیں۔ وہ سنہ دو ہزار دو میں رکن پجاب اسمبلی بنے تھے جبکہ سنہ دو ہزار آٹھ میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ راجہ شفقت عباسی پاکستان بارکونسل کے رکن اور وزیر مملکت مہرین راجہ کے قریبی رشتے دار ہیں۔
پرویز عنایت ملک کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ پاکستان بارکونسل کے رکن ہیں جبکہ ان کے بھائی نوید عنایت ملک اس وقت وفاقی حکومت کے وکیل ہیں۔ پرویز عنایت ملک کا تعلق اٹارنی جنرل سردار لطیف احمد خان کھوسہ کے دھڑے کھوسہ گروپ سے ہے۔ اسی طرح انوارالحق پنوں پنجاب بارکونسل کے رکن ہیں اور ان کا تعلق بھی کھوسہ گروپ سے ہے۔ حبیب اللہ شاکر بھی لطیف کھوسہ گروپ سے ہیں اور لاہور ہائی کورٹ بار ملتان بنچ کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔ نئے ججوں میں سپریم کورٹ کے دو سابق عہدیدار بھی شامل ہیں، ان میں سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری ذوالفقار علی بخاری وکلا تحریک کے دوران خاصے سرگرم رہے لیکن بعد میں انہوں نے وکلا تحریک سے دوری اختیار کرلی۔ نذیر احمد غازی سپریم کورٹ بار کے سابق نائب صدر رہے ہیں جبکہ چودھری نعیم مسعود لاہور ہائی کورٹ بار کے فنانس سیکرٹری رہے۔ عرفان قادر قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر جنرل رہے ہیں اور سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اسلم ریاض مرحوم کے داماد ہیں۔ نئے ججوں میں شامل جمیلہ جہاں نور لاہور ہائی کورٹ کی چوتھی خاتون جج بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے پیپلز پارٹی کی سابق حکومت میں تین خواتین کو جج مقرر کیا گیا تھا ۔جمیلہ جہاں نور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار اسلم کی جونیئر رہی ہیں۔ احتشام قادر سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے وکیل احسان قادر مرحوم کے بیٹے ہیں۔اسی طرح ارشد ممحود لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے بیٹے ہیں۔ جمشید رحمت اللہ غیر مسلم ہیں جبکہ پرویز چاولہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ہیں۔ | اسی بارے میں پنجاب میں عدالتی مارشل لاء: شہباز27 February, 2009 | پاکستان پنجاب بار انتخابات، مِلا جلا نتیجہ 29 January, 2009 | پاکستان ’عدالت کے پاس بہت اختیار ہے‘20 February, 2009 | پاکستان ’عدلیہ کو جرنیلوں نے تقسیم کیا‘10 February, 2009 | پاکستان وکلا لانگ مارچ کی تاریخیں تبدیل06 February, 2009 | پاکستان عدلیہ پر انگلی نہ اٹھنے دیں: وکیل28 January, 2009 | پاکستان ’چیف جسٹس میں ہی ہوں‘24 January, 2009 | پاکستان وکلاء گروپ بندی کا شکار09 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||