BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 January, 2009, 17:13 GMT 22:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وکلاء گروپ بندی کا شکار

چوہدری اعتزاز احسن طارق جاوید کی جبکہ حامد خان رانا ضیاء الرحمن کی حمایت کر رہے ہیں۔
معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جاری رہنے والی تحریک میں شامل وکلاء گروپ بندی کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس تحریک میں شامل وکلاء کے رہنماوں کے درمیان اختلافات اُس وقت سامنے آئے جب لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور اور وکلاء تحریک کے سرکردہ رہنما چوہدری اعتزاز احسن اور حامد خان الگ الگ صدارتی اُمیدوار میدان میں لے آئے۔

تیرہ جنوری کو ہونے والے ان انتخابات میں چوہدری اعتزاز احسن طارق جاوید کی جبکہ حامد خان رانا ضیاء الرحمن کی حمایت کر رہے ہیں۔

دونوں گروپ ایک دوسرے پر پی سی او کے تحت وجود میں آنے والی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے حمایتی ہونے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق صدر چوہدری اعتزاز احسن وکلاء کی بجائے اپنی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر چل رہے ہیں۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن کے گروپ کو صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے جبکہ اُن کے صدارتی اُمیدوار کو پاکستان مسلم لیگ نواز، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ دیگر جماعتوں کے وکلاء کی حمائیت حاصل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حامد خان نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی احمد کُرد چوہدری اعتزاز احسن گروپ کے صدارتی اُمیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طارق جاوید نے گذشتہ برس بھی لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن وہ ان انتخابات میں شکست کھا گئے تھے۔

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر اور پاکستان بار کونسل کے رکن حامد خان نے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن نے آئندہ ماہ ہونے والے لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں اُن کے صداراتی اُمیدوار ریٹائرڈ جسٹس شاہد صدیقی کی نامزدگی پر بھی اعتراض کیا ہے تاہم انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اعتزاز احسن اُن کے اُمیدوار کی حمایت کریں گے۔

اعتزاز احسن نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار لاہور کے انتخابات میں صدارتی اُمیدوار طارق جاوید کی وکلاء تحریک کے لیے بڑی خدمات ہیں اور اس حوالے سے وہ جیل بھی گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء تحریک کے لیے قربانیاں دینے والے افراد کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اگرچہ وہ طارق جاوید کی حمایت کرتے ہیں لیکن کچھ دنوں سے وہ اُن کی انتخابی مہم میں نہیں جا رہے۔
ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ شاہد صدیقی ہی لاہور ہائی کورٹ کے انتخابات میں متفقہ صدارتی اُمیدوار ہوں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلاء کی تحریک معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی تک جاری رہے گی اور وکلاء براردی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اُنہیں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے وکلاء تحریک سے علیحدہ ہونے پر پنجاب کی گورنر شپ کی پیشکش کی تھی جو اُن کے بقول انہوں نے مسترد کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے وکلاء تحریک کی خاطر قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ نہیں لی تھی جبکہ راولپنڈی میں ضمنی انتخابات میں اُنہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون کے متفقہ اُمیدوار کی پیشکش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں معزول ججوں کی بحالی کی وکلاء تحریک کی جانب سے علی احمد کُرد کو متفقہ طور پر صدارتی اُمیداور نامزد کیا گیا تھا جنہوں نے اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ گروپ کے صدارتی اُمیدوار کو واضح فرق سے شکست دی تھی۔

مبصرین کے مطابق موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ایک بڑی تعداد میں معزول ججوں کے دوبارہ حلف اُٹھانے کے بعد وکلاء تحریک پہلے ہی کمزور پڑ چکی ہے اور اس تحریک کی قیادت میں اختلافات کی خبریں آنے سے اپنے مقاصد حاصل کرنے سے پہلے ہی دم توڑ دے گی جس میں آزاد عدلیہ اور معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت باقی ماندہ معزول ججوں کی بحالی شامل ہے۔

اسی بارے میں
مشرف کا احتساب ہو: اعتزاز
16 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد