BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 August, 2008, 10:05 GMT 15:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اعتزاز اقوام متحدہ ایوارڈ کے لیے نامزد

اعتزاز
یہ ایوارڈ دسمبر دو ہزار آٹھ میں نیویارک میں دیا جائے گا
انسانی حقوق کی ایشیائی تنظیم نے وکلاء رہنماء اعتزاز احسن کو اقوام متحدہ کےایوراڈ برائے انسانی حقوق دو ہزار آٹھ کے لیے نامزد کردیا ہے۔

تنظیم نے سفارش کی ہے کہ اعتزاز کی پاکستان میں آزاد عدلیہ اور انسانی حقوق کے لیے کی گئی جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال یہ ایوارڈ انہیں دیا جائے۔

پاکستان سپریم کورٹ بار کونسل کے چیئرمین اعتزاز احسن کی نامزدگی کی حمایت کرنے والوں میں پاکستانی معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سابق نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق حنا جیلانی سمیت کینیڈا اور ہالینڈ کی وکیل اور انسانی حقوق کی تنظیمیں شامل ہیں ۔

خیا ل رہے کہ اقوام متحدہ کا ایوارڈ برائے انسانی حقوق ہر پانچ سال بعد ایسی شخصیات اور تنظیموں کو دیا جاتا ہے جن کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات قابل قدر ہوں ۔

یہ ایورڈ پہلی مرتبہ انیس سو اڑسٹھ میں دیا گیا تھا۔ ماضی میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں نیلسن منڈیلا، سابق امریکی صدر جمی کارٹر، مارٹن لوتھر کنگ جیسی شحصیات شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی ایشیائی تنظیم نے اقوام متحدہ کو روانہ کردہ درخواست میں کہا ہے کہ اعتزاز احسن نہ صرف پاکستان سپریم کورٹ بار کے صدر اور معزول چیف جسٹس کے وکیل ہیں مگر انہوں نے پاکستان میں ایک ایسی تحریک شروع کر رکھی ہے جس کی کامیابی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام کے لیے راستہ ہموار ہوسکے گا۔

انسانی حقوق کا یہ ایوارڈ دسمبر دو ہزار آٹھ میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر میں ایک تقریب میں دیا جائیگا۔

اسی بارے میں
اعتزاز احسن کا موبائل پیغام
29 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد