’اسوقت صدرنہیں، پارلیمان رکاوٹ ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی میں اس وقت صدر پرویز مشرف نہیں بلکہ پارلیمان رکاوٹ ہے۔ یہ بات انہوں نے ملتان روانگی سے پہلے لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلاء کی لانگ مارچ کا ہدف کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ اسلام آباد پہنچ کر کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں رکاوٹوں کھڑی کرنے کے حکومتی انتظامات پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ وکلاء کی کامیابی ہے کہ حکومت کانپ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے وعدہ کیا تھا کہ ججوں کو ایک قرارداد کے تحت بحال کیا جائے اور اب پارلیمان کو مقتدر بنانے کی ضرورت ہے اس لیے وکلاء پارلیمنٹ کا ہی گھیراؤ کریں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ’صدر پرویز مشرف تو خود خارجی راستے پر کھڑے ہیں اور ہوا کا ایک جھونکا ہی انہیں باہر کردے گا،وہ اب تاریخ کا حصہ ہیں اور ہوسکتا ہے کہ جب وکیل اسلام آباد پہنچیں تو وہ پہلے ہی چھوڑ کر جا چکے ہوں‘۔ ادھر لاہور میں پیپلز لائرز فورم لاہور ہائی کورٹ کے کنوینر میاں جہانگیر اور پاکستان بار کونسل کے رکن کاظم خان نے پیپلز پارٹی کے دیگر وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لانگ مارچ کی حمایت کی ہے۔ تاہم انہوں نے وکلاء تحریک کی قیادت پر زور دیا کہ لانگ مارچ کا اختتام پارلیمنٹ ہاؤس کی بجائے ایوان صدر یا آرمی ہاؤس پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا ہدف مشرف ہے لیکن اس کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی یا آصف زرداری کی نیت پر شک کیا جا رہا ہے۔ کاظم خان نے کہا کہ وکلاء کو تقسیم کرنے کے لیے ایک مخصوص ٹولہ سازشیں کر رہا ہے۔ ادھر لاہور میں وزیر اعلی شہباز شریف کو نئی صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں لانگ مارچ کا سیکیورٹی پلان پیش کیا گیا ہے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی پرویز رشید نے بتایا کہ نوازشریف لندن میں اپنا دورہ مختصر کر کے لاہور پہنچ رہے ہیں تاکہ لانگ مارچ میں شرکت کر سکیں۔ | اسی بارے میں وکلاء کا قافلہ، اگلی منزل بہاولپور10 June, 2008 | پاکستان لانگ مارچ سکھر سے ملتان روانہ ہوگا10 June, 2008 | پاکستان اسلام آباد میں سخت سکیورٹی10 June, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی، وکلاء کے قافلے روانہ09 June, 2008 | پاکستان لاہور: معزول ججوں کو تنخواہ مل گئی09 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||