BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 August, 2008, 11:17 GMT 16:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر پیپلز پارٹی سے ہونا چاہیے: اعتزاز

اعتزاز احسن
اب آئینی پیکج اور مائنس ون کا فارمولا ختم ہوچکا ہے
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ آئندہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی سے ہونا چاہئے اور چھوٹے صوبے سے ہونا چاہئے۔

یہ بات انہوں نے سوموار کے روز ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے صدر پرویز مشرف کے استعفیْ کے بعد معزول ججوں کو آئندہ دو تین دنوں میں بحال کردیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکمران اتحاد اعلان اسلام آباد کے تحت ججوں کو بحال کردے گا۔ ان کے بقول ججوں کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں ہے بلکہ جج پانچ منٹوں میں بحال ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اعلان اسلام آباد کے بعد اب آئینی پیکج اور مائنس ون کا فارمولا ختم ہوچکا ہے اور معزول ججوں کو اعلان بھوربن کے تحت بحال کیاجائے۔

انہوں نے صدر مشرف کے مستعفیْ ہونے پر وکلاء برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک بھر کے وکلا انیس اگست کو یوم نجات اور یوم تشکر منائیں گے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر کا کہنا ہے کہ چار سیاسی جماعتوں پر مشتمل حکمران اتحاد نے ایک بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدر مشرف کو گزشتہ سال اکیس جولائی کو مستعفیْ ہونا جانا چاہئے تھا جب سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل بنچ نے جسٹس افتخار محمد چودھری کو ان کے عہدے پر بحال کیاتھا۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف ملک سے بھاگیں نہیں بلکہ ان کو ملک میں رہ کر اپنے خلاف الزامات کا سامنا چاہئے۔ ان کے بقول پرویز مشرف کا کئی معاملات پر موخذاہ ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر کا شفاف ٹرائل ہو اور وکلاء جنرل مشرف کی تسلی کے مطابق شفاف ٹرائل کی سفارش کریں گے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اگر جج بحال نہ ہوئے تو وکلاء اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اسی بارے میں
مشرف کا احتساب ہو: اعتزاز
16 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد