باجوڑ: طالبان کی شکست کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے افعانستان کی سرحد سے ملحق علاقے کو طالبان سے صاف کر دیا ہے۔ میجر جنرل طارق خان نے قبائلی علاقے باجوڑ کے دورے پر جانے والے صحافیوں کو بات چیت کے دوران بتایا کہ فوج کو سرحدی علاقوں کے آپریشن کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے قبائلی علاقے میں طالبان گروپوں کی مزاحمت کو ختم کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران پندرہ سو شدت پسند اور سو کے قریب پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے نیم خودمختار قبائلی علاقے طالبان کے لیے جنت ہیں اور انہی علاقوں سے وہ سرحد پار افعانستان میں امریکی افواج پر حملے کرتے ہیں۔ امریکہ پاکستان پر مسلسل دباؤ ڈالتا رہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں طالبان سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدام کرے۔ باجوڑ میں طالبان کے خلاف پاکستان کا فوجی آپریشن گزشتہ چھ ماہ سے جاری تھا۔ جنرل طارق نے امید ظاہر کی کہ علاقے میں فوج کا آپریش اس سال کے اختتام تک ختم ہو جائے گا۔ | اسی بارے میں حکومت عارضی جنگ بندی پر تیار 24 February, 2009 | پاکستان باجوڑ: طالبان کی جنگ بندی 23 February, 2009 | پاکستان پناہ گزین، ’طالبان سے نقصان نہیں ہوا‘11 February, 2009 | پاکستان اسلام آباد میں مہاجرین کا مظاہرہ16 December, 2008 | پاکستان مسجد میں دھماکہ، ہلاکتوں میں اضافہ21 November, 2008 | پاکستان باجوڑ، ’گولہ باری میں چھ ہلاک‘20 November, 2008 | پاکستان باجوڑ: لشکر سربراہ سمیت نو ہلاک20 November, 2008 | پاکستان حملے میں’دو قبائلی سردار ہلاک‘16 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||