بنوں خودکش حملہ: پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع بنوں میں ایک خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو بنوں ڈسٹرک ہسپتال میں داخل کروادیاگیا ہے۔ بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شہر میں قائم آفیسر کالونی میں ڈی ایس پی کنٹونمنٹ کے گھر میں ایک خودکش حملہ آور نے گھسنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر خودکش حملہ کر دیا۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زحمی ہوگئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ خودکش حملہ آور ڈی ایس پی کنٹونمنٹ طاہر خان داوڑ کے گھر میں دیوار پلانگ لگا رہا تھا کہ ایک کانسٹیبل نے اس سے روکا۔انہوں نے کہا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس کا کہنا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے بنوں شہر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے ہیں۔ شہر میں داخل ہونے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔اور مشکوک لوگوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔تاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ بنوں میں اس سے پہلے بھی خود کش حملے ہو چکے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی ماہ بنوں میں ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش بم حملے میں اٹھارہ اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں بنوں حملہ، اٹھارہ اہلکار زخمی 09 February, 2009 | پاکستان بنوں: خودکش حملے میں سات ہلاک28 November, 2008 | پاکستان پولیس چوکی پر حملہ، تین ہلاک22 November, 2008 | پاکستان ’ڈرون طیاروں کی پروازیں بند کریں‘20 November, 2008 | پاکستان ایف آر بنوں: غیر ملکی خاتون لاپتہ12 November, 2008 | پاکستان دہشت گرد کے خلاف جنگ: سرحد کی دہلیز پر10 September, 2008 | پاکستان بنوں خود کش حملہ: دس ہلاک 28 August, 2008 | پاکستان بنوں: خودکش حملے میں پانچ ہلاک06 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||