BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 November, 2008, 01:30 GMT 06:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ڈرون طیاروں کی پروازیں بند کریں‘

کیانی
جنرل کیانی کو نیٹو کی فوجی کمیٹی سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
پاکستان کے فوجی سربراہ نے نیٹو کے سرکردہ فوجی جرنیلوں سے کہا ہےکہ وہ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈرون طیاروں کی پروازیں بند کریں اور یہ کہ علاقے میں سکیورٹی کا مسئلہ صرف طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا۔

فوج کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بیجلیم کے داراحکومت برسلز میں نیٹوں کی فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ خطے میں امن قائم کرنے کےلیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے اور یہ کہ فوجووں کو اپنی جغرافیائی حدود میں کارروائی کرنی چاہیے۔

ادھر صوبہ سرحد کے ضلع بنوں میں بدھ کو مبینہ امریکی میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ قبائلی علاقوں کے باہر یہ اس نوعیت کا پہلا حملہ بتایا جارہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میزائل سرحد پار افغانستان سے داغے گئے تھے تاہم حکام سرکاری طور پراس بارے میں کچھ کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔

جنرل کیانی نے نیٹو کی فوجی کمیٹی کو خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔

کمیٹی کے سبراہ ایڈمیرل گیام پاؤلو دی پاؤلو کے مطابق انہوں نے کہا کہ :’ کوئی بھی طاقت پاکستان اور افغانستان کی سرحد کو سیل نہیں کر سکتی۔ اس علاقے میں سرحد پار آمدورفت عام زندگی کا حصہ ہے اور صدیوں سے جاری ہے اور رہے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ کیا یہ جانا چاہیے کہ مقامی لوگوں کو اس بات پر مائل کیا جائے کہ وہ دہشت گردوں سے دور رہیں۔

’وہاں رہنے والے لوگوں سے بات کرکے، ان کے دل جیت کر، ان کی حمایت حاصل کرکے ہی اس مسئلے کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔‘

جنرل کیانی نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ افغانستان میں نیٹو افواج کے لیے رسد کی فراہمی کا راستہ کھلا رہے گا۔

’ہم اس سپلائی لائن کو کھلا رکھنے کے لیے جو کچھ بھی ہماری طاقت میں ہے، جو کچھ بھی ہم کر سکتے ہیں، وہ کریں گے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد