پولیس چوکی پر حملہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے متصل ضلع بنوں میں پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے ایک چوکی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلع بنوں کے پولیس سربراہ محمد عالم شنواری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب تقریباً دو بجے تیس سے زائد مسلح افراد نے حویت پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ان کے بقول اس کے ایک گھنٹے بعد نامعلوم مقام سےمیریان روڈ پر واقع ایک پولیس چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں بقول انکے تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو معمولی زخمی ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی رات کو بنوں شہر سے نامعلوم مقام سے دو درجن کے قریب راکٹ داغے گئے تھے جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ واقعہ کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے تاہم تین دن قبل بنوں پر مبینہ امریکی میزائل کے حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر کے طالبان گروپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر حملوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو وہ بندوبستی علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔ شمال وزیرستان میں طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ حافظ گل بہادر کی سربراہی میں ہونے والےشوری کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ انکا معاہدہ برقرار رہے تاہم آئندہ مبینہ طور پر ہونے والے امریکی حملوں کے ردعمل میں بندوبستی علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ | اسی بارے میں بنوں، میزائل حملہ، پانچ ہلاک19 November, 2008 | پاکستان میر علی: میزائل حملہ، چار ہلاک22 November, 2008 | پاکستان ڈی آئی خان حملہ، الزام لشکر پر22 November, 2008 | پاکستان ’فوجی آپریشن بند کریں ورنہ‘19 November, 2008 | پاکستان ایف آر بنوں: غیر ملکی خاتون لاپتہ12 November, 2008 | پاکستان سرحد، سفارتکاروں کا اغوا، بازیابی نہیں13 November, 2008 | پاکستان بنوں میں خود کش حملہ، دس زخمی29 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||