’فوجی آپریشن بند کریں ورنہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کیاجائے ورنہ نیٹو افواج کے سامان رسد کو عوامی طاقت سے روکاجائے گا۔ یہ بات انہوں نے منصورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن بند نہ ہوا تو وہ عوام کو کال دیں گے کہ کراچی سے طور خم تک نکلیں جلوس نکالیں اور نیٹو افواج کا سامان لیکر جانے والے کنٹینروں کو روکیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سے لیکر کراچی اور بلوچستان تک حالات خراب ہیں جس سے ملکی سالمیت کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے بنوں میں حالیہ میزائل حملے کی مذمت کی اور کہا کہ جنگ کا دائرہ پھیلتا جارہا ہے پاکستان کے عوام پر خود اس کی فوج حملے کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف دو گھنٹے کے نوٹس پر کہا جاتا ہےکہ اپنے گھر خالی کردو اس کے بعد بمباری کرکے زندگی بھر کی جمع پونجی تباہ کردی جاتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد میں قبائلی علاقوں کا مسئلہ مذاکرات اور ترقیاتی کاموں سے حل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن امریکی فوج کے ترجمان نے مشترکہ فوجی آپریشن کا بیان جاری کرکے یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان کی داخلی پالیسی ختم ہوچکی ہے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے خود کہا کہ وہ ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ ناکامی کے اعتراف کے بعد اب وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ صدر پاکستان کو پارلیمان توڑنے کا مشورہ دیں تاکہ نئے انتخابات کی راہ ہموار ہوسکے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ایک وائسرائے کا کردار ادا کررہے ہیں اور امریکہ کے کہنے پر حکومت پاکستان اپنے ہی شہریوں پر بمباری کروا رہی ہے،گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپخانے کا استعمال کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا کہ حکومت مستعفی ہوجائے۔ | اسی بارے میں انتخابات سے دور رہیں: قاضی 12 December, 2007 | پاکستان قاضی، فضل: مختلف بیانات04 December, 2007 | پاکستان قاضی حسین منصورہ میں نظر بند06 November, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن روکا جائے: قاضی10 October, 2007 | پاکستان باہمی اختلافات پر قابو پالیں گے:قاضی 08 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||