کراچی: محسود کے چھ افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں پولیس نے دعوٰی کیا ہے کہ پولیس مقابلے کے بعد منگھوپیر کے علاقے سے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق بیت اللہ محسود کے گروپ سے ہے اور وہ کراچی میں مختلف وارداتوں کے ذریعے پیسے جمع کر کے وزیرستان بھجواتے رہے ہیں۔ پولیس ہیڈ آفس میں سنیچر کو پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد نے کہا ہے کہ خفیہ ادارے کی اطلاع پر پولیس نے منگھوپیر کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں پولیس مقابلے کے بعد چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کا تعلق بیت اللہ محسود گروہ سے ہے تاہم ان کا تعلق اب تک القاعدہ سے ثابت نہیں ہوا ہے۔ ان کے بقول ملزمان کو کراچی میں فنڈ جمع کرنے کا کام دیا گیا تھا اور وہ اسے اغوا برائے تاوان، ڈکیتیوں اور دیگر سنگین جرائم کے ذریعے حاصل کر رہے تھے۔ کراچی پولیس سربراہ نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام نیک سلام محسود، رحمان محسود، فاروق محسود، عطااللہ محسود، جاوید پنجابی اور حبیب اللہ محسود بتائے ہیں۔ وسیم احمد نے کہا کہ ملزمان وارداتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم وزیرستان بھیجتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا پولیس کے پاس بینک کے ذریعے منتقل کی گئی رقم کے دستاویزی ثبوت ہیں جبکہ ہنڈی کے ذریعے بھی رقم مختلف اوقات میں منتقل کی جاتی رہی ہے۔ کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد نے دعوٰی کیا ہے کہ ملزمان وزیرستان میں سیکیورٹی ایجنسیز پر حملوں، سرکاری اہلکاروں اور اہم شخصیات کے اغوا اور قتل کے علاوہ نیٹو فورسز کو تیل مہیا کرنے والے قافلوں پر حملوں میں بھی ملوث ہیں۔ | اسی بارے میں حملے ریاستی تشدد: بیت اللہ محسود16 November, 2008 | پاکستان بیت اللہ محسود کے بھائی قتل26 October, 2008 | پاکستان کیا بیت اللہ محسود کے گرد گھیرا تنگ؟02 July, 2008 | پاکستان بیت اللہ محسود: ایک چھوٹا کردار؟26 May, 2008 | پاکستان بینظیر: محسود کی جائیداد کی ضبطی10 May, 2008 | پاکستان حاجی عمر، بیت اللہ محسود کے ساتھ 01 January, 2008 | پاکستان ’بیت اللہ محسود ذمہ دار ہیں‘28 December, 2007 | پاکستان عبداللہ محسود ۔ میڈیا فرینڈلی کمانڈر 24 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||