بیت اللہ محسود کے بھائی قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سرگرم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے بھائی یخی خان کو پولیس کے مطابق ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ یخی خان کی لاش بنوں میں ان کے قریبی پڑوسیوں کے حوالے کردی گئی ہے۔طالبان کی طرف سے اس واقعہ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ بنوں پولیس کے ایک افسر اسماعیل خان نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کو دو بجے کے قریب تھانہ ڈومیل کی حدود میں نالہ قاسوں سے ایک لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں داؤد شاہ کے رہائشوں نے تصدیق کی ہے کہ مزکورہ لاش بیت اللہ محسود کے بھائی یخی خان کا ہے جو کافی عرصہ سے یہاں آباد تھے۔ مقتول کے ایک پڑوسی راحت اللہ نے اس خبر کی تصدیق کی اور بی بی سی کو بتایا کہ بتیس سالہ یخی خان محسود بیت اللہ کا بھائی ہے اور نورباز داؤد شاہ میں کافی عرصہ سے رہائش پذیر تھے۔ انہوں نے کہا کہ یخی خان نے اپنے اہل خانہ کو کچھ عرصہ پہلے جنوبی وزیرستان منتقل کردیا تھا اس کے بعد وہ یہاں اکیلا رہتے تھے انہوں کہا کہ وہ ایک مزاہبی اور پرامن شخصیت تھے اور علاقے میں لوگ ان کی عزت کی جاتی تھی۔ان کے مطابق اس واقعہ سے بیت اللہ محسود کو بھی اگاہ کیا ہے لیکن تاحال لاش لینے کے لیے کوئی بھی بنوں نہیں پہنچے ہیں۔ جب اس سلسلے میں بیت اللہ محسود کے علاقے مکین میں کئ لوگوں سے رابط کیاگیاتو ان کا کہنا تھا کہ وہ یخی خان کو نہیں جانتے ہیں اور نہ ہی ان کے ہلاکت کے بارے میں یہاں کوئی اطلاع ملی ہے۔ | اسی بارے میں بیت اللہ کی زندگی، طالبان کا جشن 02 October, 2008 | پاکستان ’بیت اللہ وفات کی خبریں بےبنیاد‘01 October, 2008 | پاکستان باجوڑ: قبائل میں شدید اشتعال31 October, 2006 | پاکستان حکومت سے بات چیت معطل: طالبان28 April, 2008 | پاکستان سرحد حکومت کو بیت اللہ کی دھمکی17 July, 2008 | پاکستان وزیرستان:’طالبان کی تصفیہ کمیٹیاں‘17 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||