BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 October, 2008, 23:58 GMT 04:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیت اللہ کی زندگی، طالبان کا جشن

بیت اللہ محسود
بیت اللہ محسود کو ذیابیطس کی بیماری لاحق ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں متحرک مقامی طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے امیر بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی افواہوں کے غلط ثابت ہونے پر اور ان کی درازی عمر کے لیے مختلف مقامات پر جشن منایا ہے۔ ایک طالبان کمانڈر کے مطابق اس موقع پر چالیس دنبوں کا صدقہ بھی دیا گیا۔

بیت اللہ محسود کے ایک کمانڈر شفقت اللہ نے بی بی سی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ اس جشن میں بڑی تعداد میں محسود قبائل کے طالبان نے شرکت کی۔ اس دوران نشانہ بازی ے مقابلے بھی ہوئے اور عبادات میں بیت اللہ محسود کی عمر درازی کے لیئے دعاییں کیں۔

تحریک طالبان پاکستان کے امیر بیت اللہ محسود کے بارے میں گزشتہ کئی روز سے یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ وہ شوگر کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔ تاہم ان کے ترجمان اور کئی کمانڈروں نے ان کی موت کی خبر کی تردید کی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کا کہنا ہے کہ تنظیم کے امیر بیت اللہ محسود مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور ان کی وفات کی خبریں بےبنیاد ہیں۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ بیت اللہ خود بھی وضاحت کی خاطر میڈیا سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن ساتھیوں کے مشورے پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر مراد خان نے بھی بی بی سی کو بتایا تھا کہ ان کے پاس بھی بیت اللہ محسود کے انتقال کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔

تحریک کا کہنا تھا کہ بیت اللہ کی موت کی خبر میڈیا کے ذریعے ان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ ایسی خبریں شائع یا نشر کرنے سے پہلے ان کی مکمل تصدیق کروالیں تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔

یاد رہے کہ بیت اللہ محسود کو ذیابیطس کی بیماری لاحق ہے جس کی وجہ سے وہ ماضی میں طویل عرصے تک علیل رہ چکے ہیں لیکن اب ان کا دعوٰی ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہیں۔

ملا عمرایک چھوٹا کردار؟
’امریکہ کے لیے پاکستانی طالبان زیادہ اہم نہیں‘
اسی بارے میں
بیت اللہ کی صحت کا معمہ
29 September, 2008 | پاکستان
امریکی حملے میں’پانچ ہلاک‘
30 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد