BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2009, 04:29 GMT 09:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوجرانوالہ: تھانے پر بم حملہ

پولیس
گوجرانوالہ میں پہلے بھی پولیس سٹیشن پر بم حملہ ہو چکا ہے
پاکستانی پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے ایک پولیس سٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ لاہور میں ایس ایس پی آپریشن کے دفتر کے قریب سے پولیس کو چار بم ملے ہیں جن کو بم ڈسپوزل کے عملے نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق پیر کی رات کو نامعلوم افراد تھانہ سیٹلائیٹ کے عقب میں واقع ایس ایچ او کے گھر دستی بم پھینک کر موقع سے فراد ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم سے پولیس کانسٹیبل کی بیرکوں اور تھانے کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا اور جہاں پر یہ دستی بم گرا وہاں پر گڑھا پڑگیا ۔تاہم دھماکے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس سٹیشن پر دستی بم کے حملے فوری بعد پولیس کے اعلیْ حکام موقع پر پہنچ گئے۔

بم ڈسپوزل کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکے کے لیے آدھ کلو کے قریب دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے اور یہ مواد چھوٹے دستی بم پر مشتمل تھا۔

پولیس کے مطابق ابھی اس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ادھر پیر کی رات لاہور میں ایس ایس پی آپریشن کے دفتر کے قریب سے چار بم بر آمد ہوئے جن کو بم ڈسپوزل کے عملے نے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس نے پیر کی رات کو ان بموں کی اطلاعات ملنے پر علاقے کا گھیراؤ کر کے تلاشی لی جس پر چار بم برآمد ہوئے۔ بم ڈسپوزل کے مطابق یہ بم تین سے چار کلو وزنی تھے اور ان پھٹنے سے بڑا نقصان ہوسکتا تھا۔

پولیس نےمقدمہ درج کرکے ملنے والے ان بموں کے بارے تفتیش شروع کردی ہے۔

اسی بارے میں
پولیس مقابلے میں پانچ ہلاک
22 August, 2007 | پاکستان
ناکام خودکش حملہ، دو ہلاک
02 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد