پولیس مقابلے میں پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوجرانوالہ کے نواحی علاقے تتلے عالی میں ایک پولیس مقابلے کے دوران ایک مغوی اور چار مبینہ اغوا کنندگان ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سرائے عالمگیر میں ماربل فیکٹری کے نوجوان مالک فرحان کو چار روز قبل اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد ملزمان نے ان کی رہائی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ گجرات کےڈسٹرکٹ پولیس افسر محمود الحسن قریشی نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے ملزموں کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا تھا اور اس کی نشاندہی پر گجرات پولیس کی ایک ٹیم نے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے تتلے عالی میں چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے مغوی نوجوان کو ایک حویلی میں محبوس رکھا ہوا تھا۔ ضلعی پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی پہلے مغوی نوجوان کوگولی مار دی اور پھر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے چاروں ملزمان بھی ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے شدید زخمی مغوی کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے چاروں ملزم ظفری گینگ کے اراکین تھے اور دو پولیس کانسٹیبلوں کے قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ہلاک ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ ظفراقبال بھی شامل ہے۔ | اسی بارے میں ’گوجرانوالہ پولیس مقابلہ جعلی تھا‘28 April, 2007 | پاکستان پولیس اہلکاروں کو مارنے والے ہلاک26 April, 2007 | پاکستان دو پولیس اہلکار ہلاک، قیدی فرار26 April, 2007 | پاکستان ہڑتال، احتجاج اور ہلاکتیں14 May, 2007 | پاکستان کراچی: تصادم میں ایک ہلاک15 August, 2007 | پاکستان کراچی تشدد کے واقعات تین ہلاک15 August, 2007 | پاکستان لیاری کی گینگ وار لوگ کی زندگی اجیرن19 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||