کراچی: تصادم میں ایک ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے بڑے سرکاری جناح ہسپتال میں دوطلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم میں ایک طالبعلم ہلاک ہوگیا ہے جبکہ مشتعل افراد نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی اور دو پولیس موبائلوں کو نقصان پہنچایا۔ ایس پی او صدر ٹاؤن طاہر نوید کا کہنا ہے کہ تصادم اسلامی جمعیت طلبہ (آئی جے ٹی) اور پنجابی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے درمیان ہوا جس میں جناح ہسپتال آئی جے ٹی کے ناظم عبدالرحمان چوٹیں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔ طاہر نوید کے مطابق دونوں تنظیموں میں تصادم جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے باہر ایک پبلک کال آفس سے شروع ہوا۔ پولیس کے پہنچنے تک حالات قابو سے باہر ہوچکے تھے۔ مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے پولیس کی دو موبائلوں اور ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کو نقصان پہنچا جبکہ پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان کی موت سینے پر ضرب آنے کے باعث ہوئی ہے۔ جماعتِ اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نصراللہ شجیع کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان کو پولیس کی موجودگی میں قتل کیا گیا ہے اور اس واقعہ کی ذمہ داری مخالف تنظیم کے ساتھ ساتھ پولیس پر بھی عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مقدمے میں متعلقہ تھانیدار کو بھی نامزد کریں گے۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے جناح ہسپتال کے باہر پتھراؤ کیا اور رکاوٹیں کھڑی کر دیں جس کے نتیجے میں شاہراہِ فیصل اور اُس کے اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث جناح ہسپتال میں موجود مریضوں اور اُن کے ساتھ آنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کو جناح ہسپتال لانے والے فیصل نامی ایک نوجوان نے بتایا: ’فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ ہم لوگ ایمرجنسی وارڈ میں محصور ہوگئے‘۔ ہلاک ہونے والے عبدالرحمان اسلامی جمعیت طلبہ (آئی جے ٹی) کے ناظم تھے جو جناح ہسپتال میں فزیوتھراپی کے طالبعلم تھے۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے تھا۔ ممکنہ طلبہ تصادم کے پیش نظر پولیس کی جانب سے شہر بھر کے کالجوں اور طلبہ ہاسٹلز کے اطراف پولیس اور ریجنرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں کراچی: ایئرہوسٹس سے پستول برآمد13 August, 2007 | پاکستان مجلس: کراچی میں پہیہ جام کی اپیل31 May, 2005 | پاکستان کراچی: ماہی گیروں کا احتجاج31 July, 2007 | پاکستان ’کراچی تشدد میں خفیہ ہاتھ ملوث ہے‘03 June, 2005 | پاکستان کراچی تخریب کاری سے بچ گیا20 July, 2007 | پاکستان کراچی: دھماکہ کیس میں گرفتاری30 June, 2007 | پاکستان ’کراچی:ہلاکتوں کا معاملہ سیاسی‘26 June, 2007 | پاکستان کراچی: ایم ایم اے کو روک دیا گیا11 June, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||