کراچی: ایئرہوسٹس سے پستول برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے عملے نے کوئٹہ جانے والی سرکاری فضائی کمپنی کی ایک ایئر ہوسٹس کو پستول رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ سپروائزری پولیس آفیسر ایئر پورٹ ڈی ایس پی حسیب بیگ کے مطابق ایئر ہوسٹس اِرم آراء پیر کی صبح کراچی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے والی پاکستان ایئرلائنز کی پرواز کے عملے میں شامل تھیں۔ جہاز پر جانے سے قبل ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کی طرف سے معمول کی چیکنگ کے دوران ایئر ہوسٹس اِرم کے پرس سے پستول برآمد ہوا، جس پر انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ ان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ایئر ہوسٹس کراچی کی رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان سے تفتیش کی جا رہی ہے، تاہم فوری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ انہوں نے کس ارادے کے تحت پستول اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔ واقعہ کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں پی آئی اے: تین گرفتاری وارنٹ 02 June, 2007 | پاکستان پی آئی اے: فوجی بھرتی کرنے پر تنقید24 April, 2007 | پاکستان کراچی: طیارے کے ٹائر ناکارہ ہوگئے17 April, 2007 | پاکستان پی آئی اے:گرتی ساکھ کا ذمہ دار کون؟27 March, 2007 | پاکستان پی آئی اے کا بحران، ہزاروں پریشان08 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||