کراچی تخریب کاری سے بچ گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے ہائی سیکیورٹی زون میں جمعہ کی شب دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کو پولیس نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ناکارہ بنا دیا۔ کراچی کے محکمۂ پولیس میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک نامعلوم شخص نے سی پی ایل سی کو کلفٹن میں پارک ٹاور کے قریب ایک دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کے کھڑے کیے جانے کی اطلاع دی۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس ٹیلی فون کال کو شرارت تصور کیا تاہم جب فون کرنے والے شخص کی جانب سے بتائے گئے نمبر کی کار کو پارک ٹاور کے قریب کھڑا پایا گیا تو اطلاع کی تصدیق ہوئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے پارک ٹاور اور اس کے اطراف کے علاقے کو خالی کرا لیاجبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے گاڑی کی تلاشی کے بعد پانچ پانچ کلو وزن کے دو بم برآمد کیے۔ برآمد ہونے والے بم آر ڈی ایکس ہائی ایکسپلوزو مواد سے تیار کیےگئے تھے جنہیں انتہائی مہارت کے ساتھ ایک واکی ٹاکی اور ڈیٹونیٹر سے منسلک کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے بموں کو ساحلِ سمندر پر لے جا کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ناکارہ بنایا۔ موقع پر پہنچنے والے ڈی آئی جی(تفتیش) منظور مغل نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بم کی اطلاع دینے والے شخص کو تلاش کیا جارہا ہے جو بظاہر دہشت گردوں کا ساتھی ہے جو دہشت گردی کے تمام منصوبے سے آگاہ تھا۔ دس کلو دھماکہ خیز مواد کے بموں کو جس وقت ناکارہ بنایا گیا اس کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد پارک ٹاور میں عالمی شہرت یافتہ ہیری پوٹر سیریز کی ساتویں اور آخری کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہیلوز‘ کی تقریبِ رونمائی تھی۔ ہیری پوٹر کی کتاب کی رونمائی دنیاء بھر میں ایک ساتھ ہورہی تھی اور پاکستاں میں یہ تقریب ہفتے کو علی الصبح ہونا تھی تاہم بموں کی برآمدگی کے بعد یہ تقریب ملتوی کر دی گئی۔ ایک پولیس افسر نے پارک ٹاور کے قریب گاڑی سے بموں کی برآمدگی کے دوراں ازراہِ مذاق کہا کہ بموں کی اطلاع ہیری پوٹر کے کسی کردار نے دی جس سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے بچ گئے۔ تخریب کاری کے لیے استعمال کی جانے والی گاڑی کراچی کے علاقے فیروز آباد سے گزشتہ دنوں چوری کی گئی تھی۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید بخاری کے مطابق برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کا لیبارٹری ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد اس کی قسم کے بارے میں معلوم ہو گا۔ | اسی بارے میں فہرست: پاکستان میں تشدد کے واقعات11 July, 2007 | پاکستان کراچی: دھماکہ کیس میں گرفتاری30 June, 2007 | پاکستان نشتر پارک دھماکہ، ملزمان کی پیشی18 June, 2007 | پاکستان کراچی: تشدد کےمتاثرین انصاف کےمنتظر15 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||