BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 July, 2007, 10:21 GMT 15:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: ماہی گیروں کا احتجاج

ماہی گیر احتجاج
مظاہرے سے ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشر فوک فورم کے رہنما محمد علی شاہ نےخطاب کیا
کراچی میں ماہی گیروں کی قدیم بستی ابراہیم حیدری میں دو ماہی گیر نوجوانوں کی مبینہ گرفتاری کے خلاف منگل کو ہڑتال ہوئی اور ماہی گیروں نے احتجاجی جلوس نکالا۔

ابراہیم حیدری کراچی میں مچھیروں کی سب سے بڑی بستی ہے، علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 28 جولائی کی شب دو ماہی گیر نوجوان ادریس ولد حاجی تاجو اور عمران والد محمد کشتی میں سوئے ہوئے تھے کہ قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کے اہلکار انہیں اٹھاکر لے گئے جس کے بعد سے ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔

ہڑتال کی وجہ سے علاقے میں د کانیں بند رہیں جبکہ ماہی گیروں نے احتجاجاً اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کردیں اور ان پر سیاہ جھنڈے لہرائے۔

واقعے کے خلاف علاقے میں ایک بڑا احتجاجی جلوس بھی نکالا گیا جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشرفوک فورم کے رہنما محمد علی شاہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ماہی گیروں میں خوف و ہراس ہے کیونکہ رات کو اپنے سامان کی حفاظت کے لیے کشتیوں میں سونا ان کا معمول

ماہی گیر احتجاج
جلوس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے تھانے میں شکایت درج کرائی گئی لیکن پولیس بھی دونوں نوجوانوں کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کررہی ہے جس سے ان کی زندگیوں کے تحفظ کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

مظاہرین نے حکام کو خبردار کیا کہ دونوں نوجوانوں کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو سینکڑوں مچھیرے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بدھ کو کورنگی روڈ پر دھرنا دیں گے اور اگر اس کے بعد بھی نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو وہ صوبے کے گورنر اور وزیر اعلی کے رہائش گاہوں کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

اسی بارے میں
265 بھارتی ماہی گیر رہا
06 January, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد