BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 November, 2008, 05:29 GMT 10:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب: ڈویژنل کمشنر کا نظام بحال

پنجاب اسمبلی
گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی سمری کی منظوری دی تھی
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں پنجاب میں ڈویژنل کمشنر کا پرانا نظام بحال ہوگیا ہے۔

بدھ کی رات حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب کے نو ڈویژنل کمشنر کا تقرر کر دیا گیا ہے جو جمعرات سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس نوٹیفکیشن کے تحت خسرو پرویز خان لاہور کے کمشنر ہونگے۔

خسرور پرویز خان اپنی نئی تقرری سے پہلے سیکرٹری سیاحت کے عہدے پر کام کر رہے تھے اور سابق حکومت میں پنجاب کے سابق ہوم سیکرٹری پنجاب بھی رہے ہیں۔

حکومت پنجاب نے حال میں ہی ساہیوال کو بھی ڈویژن کا درجہ دیا ہے اور اس نئے ڈویژن میں طارق محمود خان کو کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے دیگر ڈویژنز میں حسیب اطہر کو راولپنڈی، خالد مسعود چودھری کو گوجرانوالہ، اعجاز علی ضیغم کوسرگودھا، محمد علی گردیزی کو ملتان ، مشتاق احمد کو بہاولپور، حسن اقبال کو ڈیرہ غازی خان اور زاہد سعید کو فیصل آباد کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی اس سمری کی منظوری دی تھی جو صوبے میں ڈویژنل کمشنر کے نظام کو دوبارہ رائج کرنے کے لیے گورنر کو بھجوائی گئی تھی۔

ڈویژنل کمشنر کا نظام سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور حکومت میں اس وقت ختم کردیاگیا تھا جب سنہ دو ہزار ایک میں نیا بلدیاتی نظام متعارف کرایا گیا تھا۔

ڈویژنل کمشنر کا نظام لینڈ ریونیو ایکٹ کے ذریعے بحال کیا جا رہا ہے ۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس نظام کی بحالی کے بعد صوبائی حکومت ضلع ناظمین کے بجائے ڈویژنل کمشنرز کےذریعے براہ راست ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سے اپنے احکامات پر عمل درآمد کرائے گی۔

اسی بارے میں
سوات: مٹہ کے نائب ناظم قتل
25 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد