BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 August, 2007, 04:58 GMT 09:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناکام خودکش حملہ، دو ہلاک

ایلیٹ فورس
ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا
صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر خودکش حملے کی کوشش کرنے والا حملہ آور اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ گوجرانوالہ میں ایک بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سرگودھا پولیس کےمطابق جمعرات کی صبح ایک نامعلوم شخص پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا کی دیوار پھلانگ کر داخل ہوا تو سکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اس پر اس شخص نے پستول سے فائرنگ کردی جس سے ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر ذکاءاللہ ہلاک جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل اعجاز گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں اس کی جامہ تلاشی لینے پر انکشاف ہوا کہ اس نے بارود سے بھری جیکٹ پہن رکھی تھی جوعام طور پر خود کش بمباراستعمال کرتےہیں جبکہ اس سے ایک پستول اور روسی ساخت کا ایک دستی بم برآمد ہوا۔

گوجرانوالہ دھماکہ
گوجرانوالہ بم ڈسپوزل کے عملے کےمطابق یہ ہائی ایکسپلوژو ٹائم ڈیوائس تھی
حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ضلعی پولیس افسر شیخ محمد عمر کے مطابق حملہ آور کی عمر بیس سے بائیس برس کے قریب ہے اور وہ بظاہر پنجاب کا رہائشی لگتا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا ٹارگٹ پولیس پریڈ تھی جو صرف دس منٹ بعد شروع ہونے والی تھی اور جس میں نوسو کے قریب ریکروٹ اہلکاروں نےشرکت کرنا تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تھی تو وہ فائرنگ کرتے ہوئے پریڈ میدان کی جانب بھاگا تھا۔

ادھر اس واقعہ کے قریباً دوگھنٹے بعد پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے گوجرانوالہ میں ٹریفک پولیس کے ہیڈ کوارٹر میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

بم ڈسپوزل کے عملہ کے رکن کمانڈر اقبال کےمطابق یہ ہائی ایکسپلوژو ٹائم ڈیوائس تھی البتہ اس کا سائز بڑا نہیں تھا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں تمام کی حالت خطرے سےباہر بتائی جاتی ہے۔

پاکستان میں کچھ عرصے سے پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور اسلام آباد لال مسجد میں ملٹری و پولیس آپریشن اور ایک سو سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد ان حملوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

حملہ اور دھماکہ
حب میں دھماکہ، ہنگو میں خودکش حملہ
بم حملہانیس خود کش حملے
چھ ماہ، انیس حملے، ایک سو چھیاسی ہلاکتیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد