BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 August, 2007, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حملہ آور مسلمان، مضروب مسیحی

گوجرانوالہ
مسیحیوں نے گوجرانوالہ کے سول ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
پاکستانی پنجاب کے شہر کے گوجرانوالہ میں تشدد کے واقعہ میں ایک مسیحی شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑا لڑکیوں سے چھیڑ خانی کے تنازعہ پر ہوا لیکن تمام حملہ آور مسلمان اور تمام زخمی مسیحی ہیں۔

یہ جھگڑا گوجرانوالہ کے نواحی علاقے قلعہ سندر سنگھ میں ہوا جہاں کوئی دو درجن کے قریب مسیحی گھرانے آباد ہیں، یہ تمام افراد غریب اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

تھانہ سبزی منڈی کے سب انسپکٹر یوسف مان کے مطابق پیر کی صبح اسی علاقے کے دو درجن سے زائد افراد نے مسیحیوں کے گھروں پر حملہ کردیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کلہاڑیوں،خنجروں اور لاٹھیوں سے مسلح تھے۔ حملہ آوروں نے للکارے مارے اور جو بھی مسیحی نظر آیا اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق پچاس برس کے عنایت مسیح کےگھر میں داخل ہوکر جان لیوا حملہ کیا گیا۔اس کے تین بیٹے اسے بچاتے ہوئے زخمی ہوئے تاہم عنایت مسیح سر پر کلہاڑی اور سینے پر خنجر کا وار ہونے سے ہلاک ہوگیا۔ تین بچوں سمیت پندرہ مسیحی زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ مقتول عنایت کے ایک بیٹے کی حالت نازک تھی جسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جھگڑا لڑکیوں کی چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے ہوا تھا۔ ایک زخمی طارق مسیح نے بتایا کہ مقتول عنایت مسیح کی بھتیجی کی مہندی کی تقریب میں چند مسلمان نوجوان زبردستی داخل ہوگئے اور مہمان لڑکیوں سے ڈانس کا مطالبہ کرنے لگے۔ طارق کے مطابق گھر والوں نے انہیں سمجھا بجھا کر بھیج دیا تھا اور پھر ان کے والدین سے شکایت کر دی۔

گوجرانوالہ حملے کے زخمی
حملے کے نتیجے میں ایک بزرگ مسیحی ہلاک اور تین بچوں سمیت پندرہ مسیحی زخمی ہو گئے

طارق کے مطابق ملزموں کو اسی بات کا رنج تھا اور انہوں نے بدلہ لینے کے لیے ان کی بستی پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ مسیحی ہیں اور غریب ہیں اسی لیے ان سے ایسا سلوک ہوا ہے۔ مسیحیوں نے گوجرانوالہ کے سول ہسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔

ایک پولیس افسر کے مطابق اس معاملے کو مذہبی رنگ نہیں دیا جاسکتا تاہم اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی پرویز رفیق نے کہا کہ پاکستان میں مسیحیوں کو یتیم اور لاوارث سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اپنے مسیحی بھائیوں کو انصاف دلانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ پولیس کے مطابق مقتول عنایت مسیح کے بیٹے یعقوب مسیح کے بیان پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں سولہ افراد نام درج ہیں جبکہ باقی افراد کے نامعلوم قرار دیکر نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ سبزی منڈی کی پولیس کے مطابق رات گئے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

 کرسچن نیشنل پارٹی کے صدر جوزف فرانسسصدارت کے ’امیدوار‘
جوزف فرانس نے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا
اسی بارے میں
صدارت کے مسیحی امیدوار
24 January, 2007 | پاکستان
کراچی: مسیحیوں کا احتجاج
25 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد