کراچی: مسیحیوں کا احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چار سال پہلے کراچی میں سات مسیحی شہریوں کے قتل کے واقعہ کے ملزمان کو اب تک منظر عام پر نہ لانے پر پیر کے روز مسیحی شہریوں نے احتجاج کیا۔ مسیحی نوجوانوں کے ایک گروپ نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پولیس اور قاتلوں کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ کراچی میں چرچ آف پاکستان کی معاونت سے کام کرنے والی مسیحی فلاحی تنظیم’امن و انصاف‘ کے دفتر پر پچیس ستمبر سن دو ہزار دو کو نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ادارے کی سات ملازم ہلاک ہوگئے تھے۔ مظاہرین کو لیاقت منور، راجہ یوسف اور ڈاکٹر ڈیوڈ نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزمان کو بے نقاب کرکے فوراً گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی ابھی تک اس واقعے کو نہیں بھولے ہیں اور اس وقت تک نہیں بھول سکتے جب تک ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آخر چار سالوں سے کیوں خاموش ہیں۔ مشن اینڈ ایکشن فار سوشل سروس کےصدر لیاقت منور نے بی بی سی کو بتایا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی۔ لیاقت منور نے بتایا کہ واقعے کے بعد مسیحی برداری سراپا احتجاج تھی اور حکام کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی کروائی گئی تھی اور انہوں نے قانونی تقاضے کے تحت کراچی کے گارڈن تھانے میں مقدمہ دائر کروایا تھا مگر اس کے بعد آج تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ لیاقت منور کے مطابق احتجاج کے دوران مائیکل جاوید، سلیم کھوکھر اور دیگر رہنماؤں پر الزام عائد کیئے گئے کہ یہ بھارتی ایجنٹ ہیں اور امن امان کا مسئلہ پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد ہمیں بزرگوں نے مشورہ دیا تھا کہ وقتی طور پر خاموشی اختیار کریں۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ لوگ بھی ہمارے قتل ہوئے اور الزام بھی ہم پر عائد کیئے گئے ہم اس ملک کے شہری اور محب وطن ہیں۔ یاد رہے کہ چار سال قبل کراچی کی رِمپا پلازہ میں واقع ادارے امن و انصاف کے دفتر میں نامعلوم افراد نے داخل ہو کر ملازمین کو کرسیوں سے باندھ کر ان کے سروں پر گولیاں ماری تھیں۔ تنظیم انصاف کراچی میں گزشتہ چونتیس برسوں سے محنت کش مسیحوں کی فلاح بہبود اور آگاہی کے لیئے کام کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان: سوگ اورمظاہرے26.09.2002 | صفحۂ اول مسیحی ادارے پر حملہ، تصاویر میں25.09.2002 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||