صدارت کے مسیحی امیدوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے صدر اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن جوزف فرانسس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گے، گو ملک کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔ جوزف فرانسس نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے واشگاف الفاظ میں یقین دہانی کرائی تھی کہ ملک کے تمام شہری مساوی حیثیت کےمالک ہوں گے اور کسی کے انفرادی عقیدہ کا امور مملکت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ جوزف فرانسس نے کہاکہ صدر مشرف کے دعوؤں کی حقیقت جاننے کے لیے ان کی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک میں اقلیتوں کو اکثریت کے برابر آئینی و شہری حقوق حاصل ہیں تو پھر کوئی غیرمسلم شہری صدر کا الیکشن کیوں نہیں لڑسکتا۔ جب جوزف فرانسس سے پوچھا گیا کہ ملک کے آئین میں صدر مملکت اور ومیراعظم کے عہدوں کے لیے مسلمان ہونے کی شرط لازمی ہے تو انہوں نے کہا کہ ’ہم حکومت کی نیت جاننا چاہتے ہیں۔ اگر ہمیں آئینی و سیاسی حقوق حاصل ہیں تو آئین میں سے وہ شق ختم کی جائے جس کے تحت غیرمسلم ملک کا سربراہ نہیں ہوسکتا۔‘ فرانسس جوزف نے کہا کہ انہیں صدارتی انتخاب لڑنے سے روکا گیا تو وہ پاکستان کی اعلی ترین عدالت سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ فرانسس جوزف نے کہا کہ وہ مسلم اکثریت کو پاکستان کے قیام میں عیسائی اقلیت کا کردار یاد دلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب متحدہ ہندوستان کی تقسیم ہوئی تو پنجاب اسمبلی کے اسپیکر عیسائی مسلک کے دیوان بہادر ایس پی سنگھ تھے جن کے کاسٹنگ ووٹ کی وجہ سے موجودہ سرحدوں کا تعین ہوا ورنہ پاکستان کی سرحد واہگہ کی بجائے لاہور شہر کے علاقوں کلمہ چوک اور شاہدرہ کے پاس ہوتی۔ | اسی بارے میں کراچی: مسیحیوں کا احتجاج25 September, 2006 | پاکستان ’نواز، بے نظیر کو واپس جانے دیں‘22 December, 2006 | پاکستان عام انتخابات: اس بار کیا ہوتا ہے؟ 29 December, 2006 | پاکستان وزیراعظم کے لیے امیدوار ہوں: بینظیر06 January, 2007 | پاکستان ’صدرکاانتخاب، ستمبر تااکتوبر‘17 January, 2007 | پاکستان جے یو آئی: صدارتی انتخاب کی مخالفت 22 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||