BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 January, 2007, 13:16 GMT 18:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزیراعظم کے لیے امیدوار ہوں: بینظیر
موجودہ قانون کے تحت بینظیر تیسری بار وزیراعظم نہیں بن سکتیں
بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے وہ پی پی پی کی امیدوار ہیں۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

’میں وزیراعظم کے لیے پی پی پی کی امیدوار ہوں۔ میں اور پی پی پی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں آئینی اکثریت فراہم کریں۔‘

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صرف دو ہی گروپ ایسے ہیں جو پاکستان میں حکومت بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ’یہ یا تو آئی ایس آئی اور اس کے اتحادی ہیں یا پی پی پی اور اس کے اتحادی۔‘

پاکستان میں جنرل مشرف کے متعارف کردہ قانون کے تحت کوئی شخص زیادہ سے زیادہ دو بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتا ہے۔ اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں بینظیر نے کہا کہ یہ قانون انہیں ’تیسری بار وزیراعظم بننے سے روکنے‘ کے لیے بنایا گیا ہے۔

’یہ پابندی صدر اور آرمی چیف پر (کیوں) نہیں لاگو ہوتی۔ لیکن پارلیمنٹ قانون بدل سکتی ہے۔ ترکی میں بھی اسی طرح کی پابندی تھی لیکن وہاں کے رہنما پھر سے منتخب ہوئے۔‘

بینظیر بھٹو اور نواز شریف دونوں ہی دو دو بار پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

پی پی پی کی رہنما نے فوجی حکومت پر سیاست میں مقابلے کے عمل کو ختم کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تاکہ پالیسی معاملات پر فوج کا کنٹرول باقی رہے۔ انہوں نے کہا: ’میں فوجیوں اور افسروں کی عزت کرتی ہوں لیکن پالیسی سازی کا کام پارلیمنٹ کا ہے۔‘

 نواز بینظیرملاقاتنواز بینظیرملاقات
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ کا چارٹر آف ڈیموکریسی
بے نظیر اور نواز شریفمفاہمت ہو گئی
مشرف کی فوجی حکومت کے تمام اقدامات مسترد
 بنظیر بھٹومیثاق کا مستقبل
میثاق جمہوریت میں دلچسپی کم ہو رہی ہے۔
نواز شریف، بینظیربی بی نواز ملاقاتیں
اصولی پیمانوں سے ماپنے کا وقت نہیں آیا
نینا گلانتخابات کے لیے
’نواز شریف اور بے نظیر کو واپس جانے دیں‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد