BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 September, 2005, 00:35 GMT 05:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسیحی پر توہینِ رسالت کا الزام

News image
توہینِ رسالت کے الزام پر عموماً اعلیٰ عدالتوں نے ملزموں کے حق میں فیصلہ دیا ہے
پاکستان کے شہر لاہور میں ایک عیسائی کے خلاف توہینِ رسالت کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی سزاموت ہے۔

لاہور کے نواح میں واقع گاؤں امرسدھو میں پرسوں رات مسلمانوں کا ایک مذہبی اجتماع تھا جس میں موسیقی، عارفانہ کلام اور قوالیاں سنائی جارھی تھیں۔

اسی گاؤں کے مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص یونس عرف جونا مسیح پر الزام ہے کہ انہوں نے اس مذہبی اجتماع میں مداخلت کی اور مبینہ طور پر مائیک چھین کر کچھ ایسے کلمات ادا کیے جنہیں اس تقریب میں موجود افراد نے اپنے مذہب اور پیغمبرِ اسلام کی توہین قرار دیا۔

سنیچر کے روز چند افراد نے یونس مسیح کو روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا لیکن انہوں نے بھاگ کر مقامی تھانے کی عمارت میں پناہ لی۔ مقامی مسلمانوں نے تھانے کاگھیراؤ کر لیا پولیس کی اضافی نفری نے لوگوں کو منتشر کیا تو مشتعل افراد نے گاؤں میں یونس مسیح کے گھر کا محاصرہ کرلیا لوگ اسے نذرآتش کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس کی مداخلت نے انہیں باز رکھا۔

پولیس نے بعد میں ایک مسلمان شہری عبدالعزیز کے بیان پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ دو سو پچانوے سی کے تحت توہین رسالت کےمقدمہ کا اندراج کر لیا۔

پولیس سٹیشن فیکٹری ایریا کے نو تعینات شدہ سٹیشن ہاؤس آفیسر انسپکٹر اشرف احسان نے مقدمے کے اندراج کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی بعض تنظیمیں توہین رسالت کے قانون کی مخالفت کرتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون ناانصافی پر مبنی ہے اور اس کے ذریعے اقلیتوں کو ذاتی عناد کانشانہ بنانا بہت آسان ہے۔

پاکستان میں ماتحت عدالتوں نے توہین رسالت کے متعدد مقدمات میں سزائے موت سنائی ہے جنہیں اعلی عدالتیں کالعدم قرار دیتی رہی ہیں تاہم مقدمات کی سماعت کے دوران کئی ملزمان کو قتل کردیا گیا اور کئی کو بیرون ملک پناہ لینی پڑی۔

لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج کو بھی مذہبی انتہا پسندوں نے اس لیے ہلاک کر دیا تھا کہ انہوں نے توہین رسالت کے ملزموں کو بری کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد