توہینِ قرآن: عمران کا نیامطالبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ خلیج گوانتانامو میں قرآن کی بے حرمتی کی تحقیقات ہیومن راٹس واچ یا ریڈ کراس سے کرائی جائے۔ ہفتے کو کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع کیا گیا کارٹون ’ٹھیک ہی ہے۔ ہم انگریزوں کے دور میں بھی اتنے غلام نہیں تھے جتنا جنرل مشرف نے ہمیں امریکہ کا غلام کردیا ہے۔ حکمرانوں نے قرآن شریف کی بےحرمتی پر بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ آمریکی سی آئی اے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ دس سال کے بعد پاکستان موجودہ حالت میں نہیں ہوگا اور بٹ جائیگا ۔ اس معاملہ پر قومی اسمبلی کے اجلاس پر آواز بلند کی جائےگی۔ عمران خان نے کہا کہ حقیقی اور قانون کی حکمرانی سے اس صورتحال سے بچا جاسکتا ہے ۔ عمران خان نے امکانی قومی حکومت میں شمولیت سے انکار کیا اور کہا کہ وہ کسی فوجی ڈکٹیٹر سے سودے بازی نہیں کریں گے۔ جو پارٹی بھی سود ے بازی کریگی دفن ہو جائے گی۔ این ایف سی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ قومی وسائل غربت کی بنیاد پر تقسیم ہونے چاہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||