BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 May, 2005, 02:47 GMT 07:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دو ہزار دو میں الزام لگا تھا‘
News image
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے تنقید کی ہے
امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق سن دو ہزار دو میں خلیج گوانتانامو میں کیمپ ایکسرے کے ایک قیدی نے امریکی گارڈز پر قرآن مجید کے ایک نسخے کو بیت الخلاء میں بہانے کا الزام عائد کیا تھا۔

دستاویز میں اس الزام کے موجود ہونے کا اعتراف امریکی جریدے ’نیوز ویک‘ کے اسی نوعیت کی خبر شائع ہونے پر دنیا بھر میں ہنگاموں کے بعد کیا گیا ہے۔ افغانستان میں ’نیوز ویک‘ کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس تنازعہ کی صورت میں ’نیوز ویک‘ کے ایڈیٹر نے خبر شائع کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس خبر کو واپس لے رہے ہیں کیونکہ انہیں قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزامات کے بارے میں کوئی اور تصدیق شدہ اور معاون ثبوت نہیں ملا ہے۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے بھی کہا تھا کہ اسے اس بات کو کوئی قابلِ یقین ثبوت نہیں ملا ہے کہ کسی قیدی نے امریکی فوجیوں پر اس طرح کے الزامات عائد کیے ہوں۔

 سول لبرٹیز یونین نے کہا ہے کہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پینٹاگون ان الزامات کے بارے میں لاعلم نہیں تھا لیکن اس نے بدسلوکی اور تشدد کے واقعات پر کوئی دھیان نہیں دیا۔

لیکن پھر شہری حقوق کی تنظیم ’امیرکن سول لبرٹیز یونین‘ نے درخواست دی تھی کہ خفیہ تنظیم ایف بی آئی کی دستاویزات کو منظر عام پر لایا جائے۔ جاری کیے گئے دستاویزات میں ’نیوزویک‘ کی خبر کی تصدیق اس بات سے ہوئی کہ ان میں امریکی فوجیوں پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ایک ایف بی آئی ایجنٹ نے( جس کا نام

News image
اس خبر پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، جس میں کئئ ہلاکتیں بھی ہوئیں
نہیں بتایا گیا ہے) اگست دو ہزار دو میں ایک قیدی کا انٹرویو کرنے کے بعد اس کے حوالے سے لکھا تھا ’ ذاتی طور پر میں امریکہ کا مخالف نہیں ہوں لیکن گوانتانامو کے قید خانے میں میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ ان کا رویہ بہت برا تھا۔ پانچ ماہ قبل گارڈز نے قیدیوں پر تشدد کیا۔ انہوں نے قرآن مجید کو بھی بیت الخلاء میں بہا دیا۔

سول لبرٹیز یونین نے کہا ہے کہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پینٹاگون ان الزامات کے بارے میں لاعلم نہیں تھا لیکن اس نے بدسلوکی اور تشدد کے واقعات پر کوئی دھیان نہیں دیا۔

پینٹاگون نے ان دستاویزات پر کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ سابق قیدیوں کی طرف سے لگائے جانے والے بیشتر الزامات غلط ثابت ہوئے ہیں۔

سول لبرٹیز یونین کے جمیل جعفر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں ہم پر یہ آشکار ہوا ہے کہ امریکی حکام کے بیانات کے برعکس قیدیوں کے الزامات اکثر درست ثابت ہوئے ہیں۔

ایف بی آئی کی طرف سے جاری ہونے والی دستاویزات سے قیدیوں کی طرف سے لگائے گئے اور الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ انہی دستاویزات میں ایک قیدی کا وہ الزام بھی ریکارڈ کیا گیا ہے کہ ایک خاتون تفتیشکار نے اپنا ماہواری کا خون اس کے منہ پر مل دیا۔

دریں اثنا انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خلیج گوانتانامو کے قیدخانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسے اس دور کا ’گولاگ‘ قرار دیاہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد