BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 May, 2005, 01:21 GMT 06:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیوزویک رپورٹ پر شدید ردِ عمل
’امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے‘
’امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے‘
امریکی جریدے نیوز ویک میں گوانتاناموبے کے بارے میں اس رپورٹ کی اشاعت کہ وہاں قیدیوں کو ذہنی اذیت دینے کے لیے مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کی جارہی ہے، پاکستان کے مختلف سیاسی اور مذہبی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں چھ مذہبی جماعتوں کے صدر اور جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمدنے کہاگوانتاناموبے جیل میں قیدیوں سے روا رکھا جانے والا غیرانسانی سلوک کوئی انفرادی واقعہ نہیں ہے بلکہ بلکہ منظم امریکی منصوبہ ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی عقائد کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ سے جاری ہونےوالے ایک بیان کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستانی صدر جنرل مشرف نے امریکی غلامی قبول کرکے ملک و قوم کو عالمی سطح پر ایک حقارت آمیز صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو اعتدال پسندی کا درس دینے والے امریکہ کا اصل صلیبی چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے اور یہ ثابت ہوا ہے کہ اس نے مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ شروع کر رکھی ہے۔

پاکستان کی عسکری خفیہ ایجنسی آئی ایس ائی کے سابق سربراہ لیفٹنٹ جنرل (ر) حمد گل نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت قرآنی جذبہ جہاد سے محروم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران واضح کریں کہ وہ قرآن پاک کی توہین کرنے والوں کے ساتھ ہیں یا پھر قرآن کے ساتھ ہیں؟

تحریک انصاف کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی عمران خان نے کہا کہ امریکی فوج دنیا بھر میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور گوانتاناموبے میں قرآن پاک کی توہین جیسے معاملات ہو رہے جو ان کے بقول ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے پر غیر مشروط معافی مانگے۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ اور مجلس عمل کے نائب صدر سنیٹر پرو فیسر ساجد میر نے کہا کہ صدرجنرل پرویز مشرف نے حد سے زیادہ امریکہ کی غلامی کی لیکن پھر بھی امریکہ کے نزدیک پاکستانی اور مسلمان بے وقار ہیں۔

مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارے حکمران ہمارے روشن خیالی اور اعتدال پسندی کے ایجنڈے کے ذریعے مغرب کو خوش کر رہے ہیں اور اس کے جواب میں وہ مذہب اور عقیدے کی توہین کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد