’امریکی ساکھ متاثر ہوئی ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی جریدے ’نیوز ویک‘ میں گوانتانامو کے قید خانے میں دوران تفتیش قرآن کی بے حرمتی کی خبر شائع ہونے سے دنیا بھر میں اس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’نیوز ویک‘ کو جس نے بعد میں اپنی خبر واپس لیے لی تھی چاہیے کہ اب وہ امریکہ کی ساکھ بحال کرنے میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ’نیوز ویک‘ کو چاہیے کہ وہ اب امریکی حکومت کے ساتھ مل کر دنیا کو یہ باور کرانے میں مدد کرے کہ وہ قرآن پاک کی تعظیم کو تکریم کرتے ہیں۔ تاہم ایک فوجی انکوائری اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ کیا قرآن کی بے حرمتی کا کوئی واقعہ پیش آیا تھا۔ نیوز ویک میں اس خبر کے شائع ہونے کے بعد پوری دنیا کے مسلمانوں نے اس کی مذمت کی تھی اور افغانستان میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پندرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دریں اثنا عراق کے شہر رمادی سے عرب ذرائع ابلاغ نے قرآن کی بے حرمتی کے واقعات اور ان واقعات کے خلاف مظاہروں ہونے کی خبریں شائع کی ہیں۔ ان خبروں کے مطابق امریکی فوج نے قرآن کی بے حرمتی کی اور مساجد کی دیواروں پر صلیبیں بنا دیں۔ امریکی فوج نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ مظاہرین نے سرکاری دعووں کو بھی مسترد کر دیا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے سابق حکمران جماعت باعت پارٹی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||