ڈیرہ بگٹی، گیس لائن اڑا دی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے پیر کوہ سے سوئی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دشت گوران کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے ڈیرہ بگٹی شہر کو گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔ دریں اثنا کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز کوئٹہ میں بینک مینجر اور پیر کے روز قلات میں بیکری پر حملے کی ذمہ داری ایک اور کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان نے قبول کی تھی۔ ان حملوں میں بینک مینجر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بینک مینیجر محمد عتیق عرصہ دراز سے کوئٹہ میں مقیم تھے اور انھیں منگل کے روز اس وقت نا معلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب وہ سریاب روڈ پر اپنی بینک برانچ پہنچے تھے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت بینک کے محافظ اور ساتھ پولیس چوکی پر اہلکار معمور تھے لیکن کہیں سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ قلات میں ہلاک ہونے والے تین افراد کا تعلق کشمیر سے تھا۔ کشمیریوں کے لواحقین نے گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کرنا چاہا لیکن انھیں اس کی اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد ان کی لاشیں کشمیر میں آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی تھیں۔ | اسی بارے میں 2008، پاکستان میں بدترین دہشت گردی19 January, 2009 | پاکستان اورماڑہ، کینٹونمنٹ کے خلاف احتجاج18 January, 2009 | پاکستان کوئٹہ: ڈی ایس پی سمیت چار ہلاک14 January, 2009 | پاکستان جعفر ایکسپریس پر فائرنگ04 January, 2009 | پاکستان سوئی: جھڑپوں میں ’تیرہ ہلاک‘01 January, 2009 | پاکستان بگٹیوں کی تصاویر مقبول 19 December, 2008 | پاکستان قلات:ایف ڈبلیو او کی رقم چھن گئی01 December, 2008 | پاکستان ڈیرہ بگٹی: جھڑپ میں دو ہلاک22 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||