BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 November, 2008, 10:35 GMT 15:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیرہ بگٹی: جھڑپ میں دو ہلاک

ڈیرا بگٹی
ڈیرہ بگٹی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے فرنٹییر کور کے اہلکاروں پر حملہ کیا
بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں دشت گوران کے قریب فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کے اہلکاروں اور نامعلوم مسلح مزاحمت کاروں کے مابین جھڑپ میں ایک اہلکار سمیت ایک مزاحمت کار ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے فرنٹییر کور کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے جس میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے بعد فرنٹییر کور کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی ہے جس میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ دوپہر تک جاری تھا۔

ڈیرہ بگٹی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ایف سی کے اہلکار دشت گوران کے علاقے میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے گئے تھے کہ اس دوران ان پر حملہ ہوا ہے۔

ڈیرہ بگٹی سو ئی اور قریبی علاقوں میں کچھ دنوں سے کشیدگی پائی جاتی ہے جہاں ایک ماہ میں پانچ سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا دس مختلف حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی سو ئی اور قریبی علاقوں میں کچھ دنوں سے کشیدگی پائی جاتی ہے

ان میں بیشتر حملوں کی زمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے قبول کی تھی اور کہا تھا کہ یہ حملے سرکار کے مخبروں پر کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کے قریب دشت کے علاقے میں پنجابی امام بارگاہ کے امام کے قتل کے حوالے سے شیعہ برادری نے احتجاج کیا ہے۔

احتجاجی ریلی علمدار روڈ سے روانہ ہوئی اور مظاہرین نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ہے ۔ مظاہرین میتوں کو ساتھ لے کر گورنر ہاؤس کے سامنے پہنچے ہیں جہاں ریلی میں مظاہرین حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔

شیعہ رہنما رحیم جعفری نے بتایا ہے کہ وہ گورنر ہاؤس میں یاداشت پیش کریں گے جس میں ان کا مطالبہ ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مطلوب افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے گزشتہ روز مچھ شہر کی امام بارگاہ میں جمعہ نماز پڑھانے کے بعد علامہ حس زاکری اپنے محافظ کے ہمراہ واپس آرہے تھے کہ دشت کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی ہے جس میں دونوں ہلاک ہو گئے ہیں۔ شیعہ رہنماوں کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
بالاچ مری کی برسی پر دھماکے
20 November, 2008 | پاکستان
بالاچ کی پہلی برسی
19 November, 2008 | پاکستان
زرداری کی گزین مری سے ملاقات
15 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد