جعفر ایکسپریس پر فائرنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی ہے جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ادھر مچھ میں کوئلے کی کان سے سات مزدوروں کا تلاش کا کام رات دیر تک جاری تھا۔ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس اور ریل گاڑی سے پہلے روانہ ہونے والے پائلٹ انجن جب ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار کے درمیان منگولی کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی ہے۔ ریلوے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ اس حملے میں محمد عالم نامی ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ دریں اثناء، اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شحص نے اس حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے اس حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کا جانی نقصان بھی ہوا ہے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یاد رہے کہ تین روز پہلے سبی کے قریب کوئٹہ ایکسپریس پر اس طرح کا حملہ کیا گیا تھا جس میں ریل گاڑی کا انجن تباہ ہوگیا تھا اور ریل گاڑی کے ڈرائیور سمیت نو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی بی آر اے کے ترجمان نے قبول کی تھی۔ جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان بیبرگ بلوچ کے مطابق انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا تھا لیکن سکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر بےگناہ بلوچوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جن میں خواتین اور بچے ہلاک بھی ہوئے جس کی وجہ سے انہوں نے اب جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کان میں مزدوروں کی ہلاکت کا خدشہ پولیس اور معدنیات کے انسپکٹر فاروق کے مطابق یہ دھماکہ کان میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے اور دھماکے کو بیس گھنٹے گزر جانے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان سات مزدوروں کے بچنے کے امکانات کم ہیں۔ | اسی بارے میں قلعہ عبداللہ میں بھاری اسلحہ برآمد12 July, 2008 | پاکستان زلزلہ: 78 لاکھ ڈالر کی مدد کی اپیل02 November, 2008 | پاکستان حکومت کا حامی وڈیرہ ہلاک08 November, 2008 | پاکستان سوئی دھماکے میں چار زخمی09 November, 2008 | پاکستان پی پی ایل کےستاون ملازمین بحال24 November, 2008 | پاکستان کوئٹہ: سی ڈی دکانوں پر بم دھماکہ28 September, 2008 | پاکستان حب میں کار بم دھماکہ13 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||