کوئٹہ: سی ڈی دکانوں پر بم دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں سی ڈی کی دکانوں کے پاس ایک دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ شہر کے ایک معروف کاروباری مرکز کے پاس دھماکے کی آواز سنی گئی ہےجس میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ نتھا سنگھ سٹریٹ پر سی ڈی کی دکانوں کے سامنے ہوا ہے۔ کوئٹہ کے پولیس افسر اکبر ارائیں نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ کم شدت کا تھا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس اس بارے میں تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ دھماکہ ملک میں سی ڈیز کی دکانوں کے خلاف مہم کا حصہ ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ اس دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سول ہسپتال میں موجود ڈاکٹر جاوید نے بتایا ہے کہ پانچوں افراد کو ٹانگوں پر زیادہ زخم آئے ہیں۔ دوسرا دھماکہ شہر کے ایک بڑے کاروباری مرکز داؤد شاپنگ سنٹر کے پاس ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پانچ ماہ پہلے سی ڈیز مارکیٹ اور دکانوں کے مالکان کو غازی بریگیڈ نامی ایک تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط ملے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ یہ کاروبار ترک کر دیا جائے وگرنہ اور دھماکے بھی ہوں گے۔ نتھا سنگھ روڈ پر الیکٹرانکس کا سامان فروخت ہوتا ہے اور یہاں الآصف مرکز سی ڈیز کی دکانوں پر مشتمل ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میں تمام شاپنگ سنٹر اور مارکیٹ قریب قریب واقع ہیں اور لیاقت بازار سے منسلک ہیں۔ عید کی شاپنگ کے لیے ان دنوں لوگوں کا ہجوم ان مراکز میں موجود رہتا ہے۔ چار روز پہلے چھاؤنی کے داخلی راستے کے قریب فرنٹیئر کور کی گاڑیوں کے پاس خودکش دھماکے سے ایک طالبہ ہلاک اور تیرہ اہلکاروں سمیت بائیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کے مطابق حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے تھے۔ | اسی بارے میں ’بلوچستان میں آپریشن نہیں ہو رہا‘02 August, 2008 | پاکستان حب میں کار بم دھماکہ13 August, 2008 | پاکستان بلوچستان میں پانچ افراد قتل04 January, 2008 | پاکستان سینیٹ: بلوچستان پالیسی پر تنقید25 August, 2008 | پاکستان قلعہ عبداللہ میں بھاری اسلحہ برآمد12 July, 2008 | پاکستان کوئٹہ: گرفتاریوں کے خلاف مظاہرہ08 June, 2008 | پاکستان بلوچستان: تشدد میں چار ہلاک02 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||