BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 April, 2008, 07:36 GMT 12:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: تشدد میں چار ہلاک

فائل فوٹو
دور دراز علاقوں میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

کوئٹہ کے پولیس افسر محمد اکبر نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے عالمو چوک سے پہلے نواں کلی کی طرف جانے والے رستے پر سادہ لباس میں موجود دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق دونوں اہلکار فوج کے کسی ادارے کے اہلکار تھے اور دونوں کو کافی قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں۔

دریں اثنا اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے بیبرگ بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر حملے کی ذمہ داری اپنی تنظیم کی جانب سے قبول کی ہے۔

اس کے علاوہ صحبت پور سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ مولا بخش اور سکندر نامی دو افراد زمینوں پر کام کرنے کے بعد اپنی گدھا گاڑی پر واپس آرہے تھے کہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس سے دونوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس بارے میں ایک اور کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے ٹیلیفون پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا کہ یہ حملہ حکومت کے حمایت یافتہ ایک رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی پر کیا گیا تھا جس سے یہ دونوں افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے۔

سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ حملہ کسی رکن صوبائی اسمبلی پر کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد