قلعہ عبداللہ میں بھاری اسلحہ برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستے کے اہلکاروں نے زمین میں دفن کیا گیا بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے۔ فرنٹیئر کور کے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اسلحہ افغانستان کی سرحد کے قریب واقعہ شہر قلعہ عبداللہ میں ولگئی نالہ کے قریب زمین میں دفن کیا گیا تھا۔ ایف سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس اسلحے میں دھماکہ خیز مواد کے علاوہ اینٹی ایئر کرافٹ گن کے ایک سو راؤنڈ، اسلحے کے چار ڈبے، تیس بور پستول، بارہ راکٹ، پانچ دستی بم اور تیس بور پستول شامل ہیں۔ ادھر فرنٹیئر کور کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایف سی نے کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ شروع کر دی ہے اور اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے چھہتر افراد کو گرفتار جبکہ سریاب کے علاقے سے مختلف کارروائیوں کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے صوبائی حکومت نے فرنٹیئر کور کو شہر میں ایک مرتبہ پھر تعینات کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ چھ میں سے لگ بھگ پچاس افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ہلاک کیا گیا ہے لیکن اس سلسلے میں کوئی نمایاں گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں لاپتہ طالبعلم ،رشتہ دار سراپا احتجاج05 June, 2008 | پاکستان ڈیرہ بگٹی میں جھڑپ تین ہلاک06 June, 2008 | پاکستان بلوچستان: گیس پائپ لائنز پردھماکہ29 June, 2008 | پاکستان بلوچستان: گیس پائپ لائنز پردھماکہ29 June, 2008 | پاکستان کوئٹہ فائرنگ: ایک ہلاک تین زخمی01 July, 2008 | پاکستان مستونگ سے چار لاشیں برآمد11 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||