BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 January, 2008, 09:01 GMT 14:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان میں پانچ افراد قتل

فائل فوٹو
بلوچستان میں غیر قانونی اسلحے کی بھر مار ہے
بلوچستان کے علاقہ قلعہ عبداللہ میں نا معلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے پانچ لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں۔

قلعہ عبداللہ کے پولیس اہلکار وزیر خان ناصر نے بتایا کہ دو گروہوں میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔ جمعہ کی صبح ایک گروہ کے لوگوں نے دوسرے گروہ کے افراد پر اس وقت فائرنگ شروع کر دی جب وہ بازار سے گزر رہے تھے۔

پولیس حکام کے مطبق ہلاک ہونے والے افراد میں حنیف آغا ان کے تین بیٹے اور ایک ساتھی شامل ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

وزیر خان ناصر نے بتایا ہے کہ دونوں گروہوں کے درمیان بیس سال سے دشمنی چلی آرہی ہے اور اس سے پہلے بھی ان کے مابین جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

قلعہ عبداللہ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش رہی ہے اور وہاں چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم معمول کی بات بن گئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں بھی اس بارے میں کئی مرتبہ آواز اٹھائی گئی ہے۔

قلعہ عبداللہ کوئٹہ سے چمن اور افغانستان جانے والی شاہراہ پر واقع ہے ۔ قلعہ عبداللہ میں افغان پناہ گزینوں کا کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا اور اس کیمپ کے خلاف گزشتہ سال کارروائی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے تھے لیکن مقامی قبائل کی جانب سے مزاحمت کے بعد کیمپ ختم کرنے کا منصوبہ ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ
01 September, 2007 | پاکستان
فرنٹیئر کور کے دو جوان ہلاک
20 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد