فرنٹیئر کور کے دو جوان ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فرنٹیئر کور کے دو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ کوئٹہ سے تقریباً ایک سو بیس کلومیٹر دور نوشکی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا ہے جب نیم فوجی دستوں کے دو اہلکار خادم حسین اور مظہر حسین بازار سے خریداری کے بعد اپنے کیمپ کی طرف جا رہے تھے۔ نوشکی سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے کیمپ کے قریب دونوں اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے خادم حسین موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ مظہر حسین ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ دریں اثنا، اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس کے علاوہ سوئی میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے لیکن کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ گزشتہ روز خضدار میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک آبادکار پینٹر سید ثقلین شاہ کو اس وقت ہلاک کردیا تھا جب وہ قومی اسمبلی کے ایک امیدوار کے لیے وال چاکنگ کررہے تھے۔ گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ |
اسی بارے میں نوشہرہ چھاؤنی میں خودکش حملہ15 December, 2007 | پاکستان چیف سیکریٹری کا بیٹا ہلاک16 December, 2007 | پاکستان کوئٹہ دھماکے میں ایک بچہ ہلاک17 December, 2007 | پاکستان ’علی احمد کرد کے گھر پر نماز عید‘20 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||