چیف سیکریٹری کا بیٹا ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے ساحلی علاقے سے اتوار کی صبح پولیس کو ایک کار سے بلوچستان کے چیف سیکریٹری کے بیٹے کی لاش ملی جو سر میں ایک گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔ کلفٹن میں واقع ساحلی تفریح گاہ سی ویو کے قریب فیز آٹھ سے میرون رنگ کی ٹویوٹاگاڑی میں لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور لاش کو جناح ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے لے جایا گیا جہاں اس کی شناخت شہزاد رند کے نام سے ہوئی جو صوبہ سندھ کے سابق اور بلوچستان کے موجودہ چیف سیکریٹری کے بی رند کے صاحبزادے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ قتل کی واردات بھی ہو سکتی ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شہزاد نے خودکشی کی ہو لیکن یہ تمام حقائق مکمل چھان بین کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔ کلفٹن کے ایس پی آصف اعجاز نے بی بی سی کو بتایا کہ مرنے والے کے سر میں ایک گولی لگی ہے جو پیچھے کی جانب سے باہر نکل گئی جبکہ ایک پستول اس کی گود میں پڑا ہوا ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پستول لائسنس یافتہ تھا اور کراچی ہی کی ایک دکان سے اسی ماہ کی آٹھ تاریخ کو خریدا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شہزاد کے قتل کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد بلاول ہاؤس کے قریب واقع بیچ بلیسنگ ایونیو کے ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔ شہزاد حکومتِ سندھ میں سیکشن افسر کی حیثیت سے ملازم تھے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے وہ پوسٹنگ ملنے کے انتظار میں تھے۔ | اسی بارے میں ’پولیس کو دھماکوں کی اطلاع تھی‘27 October, 2007 | پاکستان صفدر: ضمانت لیکن ابھی رہائی نہیں02 November, 2007 | پاکستان ڈینئل پرل کی یاد میں موسیقی پروگرام 01 November, 2007 | پاکستان سندھ: عدالتوں میں مقدمے خارج09 November, 2007 | پاکستان لیاری فائرنگ میں دو بچے ہلاک15 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||